Politics

سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے عباسی شہید ہسپتال جا کر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کیلئے حفاظتی یونیفارمز تقسیم کیے.

ہمارے دوستوں اوورسیز ڈاکٹرز والنٹییرز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مشکل حالات میں ملک کا سوچا۔ڈاکٹر فاروق ستار

ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف اس وقت ہمارے فرنٹ لائن محافظ ہیں۔ڈاکٹر فاروق ستار

اوورسیز ڈاکٹرز والنٹییرز کےترجمان وفد نے ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائشگاء پی آئی بی کالونی میں ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کی وفد میں کنور محمد علی ، ایڈشنل ڈائرکٹر جامع ڈی یو ایچ ایس اوجھا کیمپس،محمد ارشد خان – جنرل سیکریٹری علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بواءزایسوسی ایشن، محمد ساجد خان – ڈائرکٹر ایکسٹریم سولیوشنز پرائویٹ لمیٹڈ اور عاطف علی خان- ڈائرکٹر پروکیؤرمنٹ سر سید یونیورسٹی شامل تھے۔ اس موقع پر وفد نے باہمی تعاون کے معاملات پر تبادلہِ خیال کیا اور ڈاکٹر فاروق ستار نے وفد کی کاوشوں کو سراہا اور پی-پی-ای سوٹس کا عطیہ ڈاکٹر فاروق ستار کے توسط سے عباسی شہید ہسپتال کے ڈاکٹرز کیلئے کیا اور آئندہ مزید پروٹیکٹؤ گیر کی فراہمی کی بھی یقین دہانی کروائی ڈاکٹر فاروق ستار نے عباسی شہید ہسپتال جا کر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل حفاظتی یونیفارمز ڈاکٹرز میں تقسیم کیے او آر سی کمیٹی سے انکے ہمراہ کراچی چیپٹر انچارج انجینئر کاشف خان تھے۔جبکہ اس موقع ارشد خان ساجد خان علی قمر عاطف احمد۔سینئر ڈائریکٹر کے ایم سی سلمی’ کوثر ایم ایس عباسی شہید اسپتال ندیم راجپوت موجود تھے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے اوورسیز ڈاکٹرز کے جزبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم ہمارے ڈاکٹرز دوسروں نے پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا سے لڑنے کیلئے ہمارے ڈاکٹرز اور طبی عملے کیلئے پی-پی-ای سوٹس بنانے کی مثالی کاوش کی ہے ڈاکٹرز اور طبی عملے کیلئے یہ پی-پی-ای سوٹس تیار کیے جس پر زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں ہمارے دوستوں اوورسیز ڈاکٹرز والنٹییرز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مشکل حالات میں ملک کا سوچا۔ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف اس وقت ہمارے فرنٹ لائن محافظ ہیں انکی حفاظت اس وقت بہت ضروری ہے.

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW