ضلع وسطی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری۔

0
1301

طبی ماہرین کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کریں۔ریحان ہاشمی
کورونا وائرس کی وباء سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔محمد فہیم خان.

کراچی( اسٹاف رپورٹر)چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی،میونسپل کمشنر محمد فہیم خان کی ہدایت پرضلع وسطی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری۔اس سلسلے میں بلدیہ وسطی کے ریسکیو عملے نے ضلع وسطی میں ناظم آباد خلافت چوک،پاپوش نگر،بورڈ آفس اسٹاپ،ناگن چورنگی،یوپی موڑ،اور نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں اورپبلک مقامات پر جراثیم کُش ادویات کا اسپرے کیا۔محکمہ پارک اور ریسکیو کا عملہ ضلع وسطی کے مختلف علاقوں اور مرکزی شاہراہوں پر واٹر باؤزر (پانی کے ٹینکر)کے زریعے کلورین ملے پانی کا اسپرے کررہا ہے۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے طبی ماہرین کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کریں۔میونسپل کمشنر محمد فہیم خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے،اور اس وباء کو شکست دینے کے لئے ہر ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہونگی۔بلدیہ وسطی کی جانب سے روز اول سے ضلع وسطی کے مکینوں کو اس وائرس سے بچانے اور انہیں محفوظ رکھنے کے لئے روز انہ کی بنیاد پر ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں جراثیم کُش ادویات کا اسپرے کیا جارہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here