جامعہ کراچی: ایم اے سال اول وآخر ریگولر اسلامک اسٹڈیز،پولیٹیکل سائنس اور اسلامک ہسٹری سالانہ امتحانات برائے 2018 ء کے نتائج کا اعلان

0
1788

جامعہ کراچی: ایم اے سال اول وآخر ریگولر اسلامک اسٹڈیز،پولیٹیکل سائنس اور اسلامک ہسٹری سالانہ امتحانات برائے 2018 ء کے نتائج کا اعلان
ناظم امتحانات جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد اعظمی کے مطابق ایم اے سال اول ریگولر اسلامک اسٹڈیز اورپولیٹیکل سائنس جبکہ ایم اے سال آخر اسلامک اسٹڈیز،پولیٹیکل سائنس اور اسلامک ہسٹری سالانہ امتحانات برائے 2018 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نتائج کے مطابق ایم اے سال اول اسلامک اسٹڈیز کے امتحانات میں 27 طلبہ شریک ہوئے،17 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 10 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 62.96 فیصدرہا۔ایم اے سال اول پولیٹیکل سائنس کے امتحانات میں 29 طلبہ شریک ہوئے،17 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 12 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 58.62 فیصدرہا۔
اسلامک اسٹڈیز سال آخر کے امتحانات میں عبداللہ گورنمنٹ کالج فارویمن کی نِدا پروین بنت محمد خالق سیٹ نمبر31506 نے 803 نمبرز کے ساتھ پہلی،حافظہ سدرہ بنت عبدالامین سیٹ نمبر31503 نے762 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ صابرہ یوسف بنت محمد یوسف سیٹ نمبر31510 نے744 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 13 طلبہ شریک ہوئے،10 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ ایک طالبعلم کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔کامیابی کا تناسب 84.62 فیصدرہا۔
پولیٹیکل سائنس سال آخر کے امتحانات میں عبداللہ گورنمنٹ کالج فارویمن کی نرگس غوری بنت مختاراحمد غوری سیٹ نمبر31523 نے683 نمبرزکے ساتھ پہلی،مہرالنساء بنت مختار احمد غوری سیٹ نمبر31518 نے674 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ قمرالنساء بنت ملک عاشق حسین سیٹ نمبر31525 نے641 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 18 طلبہ شریک ہوئے،08 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 09 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔کامیابی کا تناسب 94.44 فیصدرہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here