چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا اربن فاریسٹ کے قیام کے حوالے سے فیملی پارک فیڈرل بی ایریا بلاک 6 کا دورہ اربن فاریسٹ کے حوالے سے کئے جانے والے ابتدائی کاموں کا جائزہ

0
1642

 

پوری دنیا اس وقت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کی کوششیں کررہی ہے, ریحان ہاشمی
ماحولیاتی آلودگی کے سبب گلیشیئر بھی تیزی سے پگھل رہے ہیں, ریحان ہاشمی
ہم بھی اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی میں کمی و روک تھام کے لئے ضلع میں اربن فاریسٹ قائم کررہے ہیں, ریحان ہاشمی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ پوری دنیا اس وقت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کی کوششیں کررہی ہے, ماحولیاتی آلودگی کے سبب گلیشیئر بھی تیزی سے پگھل رہے ہیں, ہم بھی اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی میں کمی و روک تھام کے لئے ضلع میں اربن فاریسٹ کا قیام عمل میں لارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اربن فاریسٹ کے قیام کے حوالے سے فیملی پارک فیڈرل بی ایریا بلاک 6 کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مختلف غیرسرکاری فلاحی تنظیموں کے نمائندے ڈاکٹر کنول، ڈاکٹر عزیز، ڈاکٹر ناصر، مصدق بیگ، ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف، ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس گلبرگ ریحان ہمدانی، یونین کمیٹی 34 کے وائس چیئرمین شہاب الدین، چیئرمین ورکس کمیٹی جمشید قائمخانی و دیگر بھی موجود تھے۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پوری دنیا کے لئے پریشانی کا سبب بن چکی ہے اور دُنیا بھر میں اس پر قابو پانے اور اس کے خاتمے کے لئے کوششیں جاری ہیں, امید ہے کہ ہمارا منصوبہ شہر کے آلودہ ماحول کو خوشگوار بنانے میں معاون و مددگار ثابت ہوگا۔بعدازاں چیئرمین ریحان ہاشمی نے فیملی پارک میں اربن فاریسٹ کے حوالے سے کئے جانے والے ابتدائی کاموں کا جائزہ بھی لیا۔ بلدیہ وسطی کی جانب سے بنائے جانے والے اربن فاریسٹ کے قیام میں مختلف NGO,s جن میں روٹری کلب،SEMP،سوسائٹی فار انوائرمنٹ اینڈ پروٹیکشن، فیڈرل اردو یونیورسٹی،OWN IT، جیو لنکس، ملک ویلفیئر آرگنائزیشن، میڈیکل مائیکرو بیالوجی ایسوسی ایشن آف پاکستان کا تعاون حاصل ہے۔ واضع رہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے حوالے سے ضلع وسطی میں اربن فاریسٹ کے قیام میں مختلف NGO,s اور طلباء و طالبات بھی بھر پور کردار ادا کررہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here