ایچ ٹی پی اے فری ٹینس کوچنگ کمیپ کا حیدرآباد جیمخانہ میں آغاز

0
1544
حیدرآباد ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن (ایچ ٹی پی اے) کے زیر اہتمام حیدرآباد جیمخانہ کے اشتراک سے فری ٹینس کوچنگ کمیپ کے حیدرآباد جیمخانہ ٹینس کورٹس پر آغاز کے موقع پر شرکاء کا ڈیوس کپ میں شرکت کرنے والے ٹینس کے پاکستان نمبر 2 رینک پلیئر یاسر خان,سیکریٹری سعد بلوچ اور میڈیا سیکریٹری پرویز احمد شیخ کے ساتھ گروپ

پاکستان نمبر 2 رینک پلیئر یاسر خان نے بوائز کو کوچنگ ٹپس دیں۔ سیکریٹری ایچ ٹی پی اے سعد بلوچ،میڈیا سیکریٹری پرویز شیخ و دیگر موجود تھے.
حیدرآباد ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن (ایچ ٹی پی اے) کے زیر اہتمام حیدرآباد جیمخانہ کے اشتراک سے فری ٹینس کوچنگ کمیپ حیدرآباد جیمخانہ ٹینس کورٹس پر شروع ہوگیا. ایچ ٹی پی اے کے سرپرست اعلی ڈاکٹر عمر قاضی کیمپ ڈائریکٹر,صدر حیدر انصاری و سینیئر نائب صدر و کنوینیئر اسپورٹس جیمخانہ ڈاکٹر زوالفقار یوسفانی کیمپپ کمانڈینٹ کی سرہرستی و سیکریٹری سعد بلوچ کیمپ انچارج کی نگرانی میں شروع ہوئے مذکورہ کیمپ میں 11 سے 22 سال تک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جنہیں ڈیوس کپ میں شرکت کرنے والے ٹینس کے پاکستان نمبر 2 رینک پلیئر یاسر خان کوچ کررہے ہیں.میڈیا سیکریٹری پرویز احمد شیخ کے مطابق یاسر خان گزشتہ شب حیدرآباد پہنچے تھے.کیمپ میں یاسر خان کی آمد کی خبر ہفتے بھر سے میڈیا پر شایع ہونے کے باعث حیدرآباد ڈویژن کے ٹینس پلیئرز و شائیقین ٹینس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی اور وہ کل سے ہی ابتدائی ٹرائلز میں شرکت اور اس سے بھی قبل اپنے ناموں کا اندراج کرچکے تھے.امید ہے کہ اس کیمپ سے کھلاڑی اپنے کھیل مین نکھار لائینگے اور نیشنل و انٹرنیشنل سطح پر حیدرآباد, صوبہ سندھ اور پاکستان کا نام روشن کریں گے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here