Sports University

پہلے سرسید یونیورسٹی انٹر ہاؤسز کرکٹ ٹورنامنٹ 2020

سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پہلے سرسید یونیورسٹی انٹر ہاؤسز کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے روز انو بھائی کرکٹ گراؤنڈ ناظم آباد میں کھیلے گئے پہلے میچ میں لیاقت علی خان ہاوس بی نے نے علامہ اقبال ہاؤس بی کو 6وکٹوں سے شکست دے دی علامہ اقبال ہاؤس بی نے پہلے کھیلتے ہوئے ہوئے ثمامہ کے 39 رنز کی بدولت111رنز کا ٹارگٹ سیٹ کیا جسے لیاقت علی خان ہاؤس بی کی ٹیم نے پندرویں اوور کی پہلی گیند پر حسن رضا کے 23 اورحمزہ صدیقی کے 21 رنز کی بدولت باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا. حمزہ صدیقی نے 3 وکٹیں بھی حاصل کیں. اس میچ کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئر سرسید یونیورسٹی ریحان شمس تھے.
دیگر معزز مہمانوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر پرکیومنٹ عاطف علی خان, اسسٹنٹ پروفیسر
انجینئر ندیم اقبال اور اسسٹنٹ پروفیسر عمیر جیلانی بھی موجود تھے.
دوسرے میچ میں لیاقت علی خان ہاؤس اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 157 رنز کا ٹارگٹ سیٹ کیا جسے اقبال ہاؤس اے نے روحان کے ناقابل شکست 79 رنز کی بدولت انیسویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کرلیا. اس میچ کے مہمان خصوصی سینئر اسپورٹس جرنلسٹ شکیل یامین کانگا تھے.

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW