سرسید یونیورسٹی نے آل سندھ انٹر یونیورسٹی وومن والی بال چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا.

0
1768
مہمان خصوصی ارشد خان صاحب کے ساتھ سندھ مدرسہ الاسلام کی ٹیم کا گروپ قاضی نصر عباس اور مبشر مختار بھی موجود ہیں

سرسید یونیورسٹی نے آل سندھ انٹر یونیورسٹی وومن والی بال چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا.
ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے تعاون سے سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام آل سندھ انٹر یونیورسٹی وومن والی بال چیمپئن شپ میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں سرسید یونیورسٹی نے سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کو دو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا. پہلے سیمی فائنل کے مہمان خصوصی انجینیئر ارشد خان کنوینئر علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی تھے.
اس سے پہلے کھیلے جانے والے کوارٹرفائنل میں سندھ یونیورسٹی نے جناح یونیورسٹی فار وومین کو دو اسٹریٹ سیٹ سے شکست سے دوچار کیا اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا. اس میچ کے مہمان خصوصی میڈم مختیار بھٹی ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ یونیورسٹی جامشورو تھیں.
دیگر معزز مہمانوں میں جناب شاہ نعیم ظفر صاحب سیکریٹری پاکستان والی بال فیڈریشن, ایکٹنگ کنوینئر اسپورٹس سرسید یونیورسٹی قاضی نصر عباس, انٹرنیشنل ہاکی پلیئر ماہیہ معین, شاہد مسعود, سید عبد الباسط,وسیم ماجد, خالد منیر اور واصف نثار بھی موجود تھے.
آج کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں سندھ یونیورسٹی کا مقابلہ کراچی یونیورسٹی سے ہوگا جس کے مہمان خصوصی پرنسپل فزیکل ایجوکیشن کالج لالہ عبدالوحید عباسی ہونگے. جیتنے والی ٹیم سرسید یونیورسٹی سے فائنل میچ کھیلے گی. اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چانسلر سرسید یونیورسٹی جناب جاوید انوار صاحب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے.
فائنل میچ گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر میں برورز جمعہ 3 بجے کھیلا جائے گا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here