جامعہ این ای ڈی میں ”مدر اَرتھ ڈے“ منایا جائے گا

0
572

جامعہ این ای ڈی میں ”مدر اَرتھ ڈے“ منایا جائے گا
کیمپس کو کاربن نیوٹرل بنانے کے لیے یہ اقدام ماحول دوستی پر مبنی ہے
جامعہ این ای ڈی کے تحت، انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرزپاکستان،کراچی کی معاونت سے 31جنوری کو ”مدراَرتھ ڈے“ منایا جائے گا، نمازِ جمعہ کے بعد مسجدبیتِ معمور تاوزیٹر گیٹ تک ریلی نکالی جائے گی جس کے مقاصدمیں ماحول دوستی اور خود اپنی صحت سے دوستی میں کردار ادا کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہرجمعے کو جامعہ این ای ڈی کے کراچی میں موجود تینوں کیمپس سمیت تھر انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسزاینڈ ٹیکنالوجی میں صبح ساڑھے آٹھ تا شام ساڑھے چار بجے تک ہر قسم کی گاڑیوں کے داخلے پرایک برس تک پابندی عائد ہوگی۔جامعہ ترجمان کے مطابق2021 تک کاربن فُٹ پرنٹ کی تخفیف کے ذریعے کیمپس کو کاربن نیوٹرل بنانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا جارہا ہے۔پابندی کا اطلاق جامعہ کے اساتذہ، اسٹاف اور آنے والے تمام افراد سمیت طالب علموں پر ہوگاجنھیں پوائنٹ سے گیٹ پر اُتاراجائے گاجب کہ معذور اور بیمارافراد اس سے مثتنی ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here