عصر حاضر میں مسلم اُمہ کودرپیش مسائل اور چیلنجز کامقابلہ حضور ؐ کی سیرت مبارکہ سے رہنمائی حاصل کئے بغیر ممکن نہیں۔ڈاکٹر خالد عراقی

0
3846

عصر حاضر میں مسلم اُمہ کودرپیش مسائل اور چیلنجز کامقابلہ حضور ؐ کی سیرت مبارکہ سے رہنمائی حاصل کئے بغیر ممکن نہیں۔ڈاکٹر خالد عراقی
سرکاردوعالمؐ پر صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ غیر مسلم بھی فخر کرتے ہیں اور آپؐ کے کردار کی مثالیں دیتے ہیں۔ ڈاکٹر محمد احمد قادری*
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ پوری مسلم اُمہ کی ترقی اور تمام مسائل کا حل سیرت طیبہ میں پنہاں ہے۔عصر حاضر میں مسلم اُمہ کودرپیش مسائل اور چیلنجز کامقابلہ حضور ؐ کی سیرت مبارکہ سے رہنمائی حاصل کئے بغیر ممکن نہیں ہے جس سے دیگر اقوام عالم استفادہ کررہی ہیں،ہمیں صداقت امانت اور ایفائے عہدکے وصف کو اپنی ذاتی زندگی میں شامل کرنا چاہیئے،حقوق العباد اور اسلامی تعلیمات سے معاشرے کو مہمیز کرنا ہوگا۔عصر حاضر میں درپیش چیلنجز کی بڑی وجہ اسلامی تعلیمات سے دوری ہے۔انہوں نے طلباوطالبات اور دیگر حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیرت رسولؐ کو اپنے کردار وگفتار سے ثابت کریں،چونکہ اسلام سلامتی کا دین ہے تو اس کا عکس ہر انسان کی زندگی پر بھی ہونا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیرت مصطفیﷺ سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن جامعہ کراچی کے زیر اہتمام کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقدہ ”محفل میلا النبیؐ وشان غوث اعظم ؒ“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہصرف قانون بنادیناکافی نہیں ہے،بلکہ سب سے اہم کا م اس پر عمل کرناہے،حضورؐ نے اپنی عملی زندگی سے زندگی گزارنے اور دوسروں کی حقوق کی ادائیگی کا طریقہ بتایا۔ ماضی میں مسلمانوں نے علم سے رشتہ استوار کیا جس کے نتیجے میں عروج پایا،جب علم سے رشتہ منقطع ہوا تو تنزلی کی طرف گامزن ہوئے۔ہمیں سیرت طیبہ سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے عصر حاضر کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔
معروف مذہبی اسکالر علامہ مظفر حسین شاہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں کی صحبت اختیار کرنا اور ان سے تعلق رکھنا ایمان کی تازگی کا ذریعہ بنتاہے۔اس طرح کی محافل کا تواتر سے انعقاد اور بالخصوص تعلیمی اداروں میں انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ہمیں اپنی نوجوان نسل کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانے کے لئے ان پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا کہ اگر ہمیں دنیا میں امن اور عدل قائم کرنا ہے توہمیں نظام مصطفی ؐ کو نافذ کرنا پڑے گا،اسی میں ہی ہماری دینی اور دنیاوی کا میابی کا راز پنہاں ہے۔ہمیں صرف باتیں نہیں بلکہ اس کے لئے عملی طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
سابق رئیس کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری نے کہا کہ سیر ت مصطفیؐ پر عمل پیرا ہوئے بغیر زندگی میں انقلاب نہیں آسکتا۔سرکاردوعالمؐ پر صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ غیر مسلم بھی فخر کرتے ہیں اور آپؐ کے کردار کی مثالیں دیتے ہیں کیونکہ آپ ؐبانی امن ومحبت ہیں۔
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
جامعہ کراچی: چینی زبان کے سرٹیفیکٹ کورسز میں داخلوں کے لئے فارم حاصل/ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع.

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اخترکے مطابق چینی زبان کے سرٹیفیکٹ کورسز میں داخلوںکے لئے فارم حاصل اورجمع کرانے کی تاریخ میںدودن کی توسیع کردی گئی ہے۔
خواہشمند طلبہ 24جنوری 2020 ءتک داخلہ فارم صبح 9:00 تاشام4:00 بجے تک جامعہ کراچی میں واقع ایچ بی ایل بینک کے مین کیمپس برانچ سے500 روپے کے عوض حاصل کرکے جمع کراسکتے ہیں۔
جامعہ کراچی: ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب 23 جنوری کو ہوگی.

،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
وزیر اعلیٰ سند ھ کے مشیر برائے ورکس اینڈ سروسز،یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نثاراحمد کھوڑو مہمان خصوصی ہوں گے.
ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی جامعہ کراچی کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب بروز جمعرات23 جنوری 2020 ءکو صبح 10:30 بجے جامعہ کراچی میں منعقد ہوگی۔وزیر اعلیٰ سند ھ کے مشیر برائے ورکس اینڈ سروسز،یونیورسٹیز اینڈ بورڈ زنثاراحمد کھوڑو مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صدارت کریں گے۔
صدر آفتاب میموریل ویلفیئر ایسوسی ایشن مسعود الحسن اور نائب صدر شبیہ الحسن خطاب کریں گے جبکہ چیئر مین ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی پروگرام ڈاکٹر باسط انصاری خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here