اقرا یونیورسٹی اور فرانسیسی سرکاری تعلیمی ایجنسی کیمپس فرانس کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط.

0
1815

اقرا یونیورسٹی اور فرانسیسی سرکاری تعلیمی ایجنسی کیمپس فرانس کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط.
اقرا یونیورسٹی کے بین الاقوامی پوسٹ ڈاکٹریٹ اور ایم بی اے پروگرام فرانسیسی جامعات کے اشتراک سے ہونگے
اقرا یونیورسٹی اور کیمپس فرانس، پاکستان کے مابین مفاہمی یاداشت پر دستخط کی تقریب گزشتہ روز اقر ا یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس ڈیفنس ویو میں منعقد ہوئی۔ اقرا یونیورسٹی کی جانب سے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹروسیم قاضی جبکہ کیمپس فرانس کی جانب سے سربراہ شباہت اصغر نے دستخط کئے۔کیمپس فرانس فرانسیسی سرکاری ایجنسی ہے جس کے قیام کا مقصدفرانس میں بین الاقوامی طلبہ کی رہنمائی اور ان کیلئے تعلیمی سہولیات بشمول وظائف میں تعاون فراہم کرنا ہے۔
مفاہمتی یاداشت کا مقصد تعلیمی شعبے میں اشتراک اور مشترکہ سرگرمیوں کاانعقاد ہے ،اس ضمن میں کلچرل ایکسچینج پروگرام بھی شامل ہونگے جس سے طلبہ مستفید ہوسکیں گے۔کیمپس فرانس اقرا یونیورسٹی کے طلبہ کو فرانس میں تعلیمی مواقع بشمول اسکالرشپ کے حصول میں رہنمائی فراہم کرے گا اور تواتر سے ویبینارز اور سیمینارز کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔کیمپس فرانس اقرا یونیورسٹی کے بین الاقوامی پوسٹ ڈاکٹریٹ پروگرامزاور ایم بی اے گلوبل پروگرام کے کامیاب انعقاد میں بھی معاونت کرے گا۔ اقرا یونیورسٹی کے زیر اہتمام بین الاقوامی پوسٹ ڈاکٹریٹ پروگرامزاور ایم بی اے گلوبل پروگرام فرانس کی بہترین جامعات کے اشتراک سےہونگے جس سے اقرا یونیورسٹی کے طلبہ کو بین الاقوامی معیار تعلیم و تربیت سےروشناس ہونے کے مثالی مواقع میسر آئینگے۔وائس چانسلر و صدرپروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے مابین بہترین دوستانہ تعلقات استوار ہیں،800 سے زائدپاکستانی طلباء اور طالبات اس وقت فرانس کی جامعات میں زیر تعلیم ہیں۔اقرا یونیورسٹی کا دنیا کی بہترین جامعات سےتعلیمی اشتراک ہیں جس کا مقصد ہمارے طلبہ کو بین الاقوامی اور جدید عصر ی تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم وتربیت فراہم کرنا ہے۔ دورِحاضر مسابقت کا دور ہے جس میں محض ڈگریوں کے حصول سے کامیابی ممکن نہیں بلکہ جدید عصری علوم اور جدید خطوط پر مبنی تدریسی طریقہ کار کو اپنا کر ہی نوجوانوں کو مستقبل کیلئے تیار کیا جاسکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here