جامعہ کراچی: ایوننگ پروگرام میں بیچلرز ،ماسٹرزاورپوسٹ گریجویٹ پروگرامز کی کلیم فارمز کی فہرستیں جاری

0
1615

داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں دودن کی توسیع
انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ایوننگ پروگرام میں بیچلرز/ ماسٹرز اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامزکے داخلے برائے سال 2020 ءکی کلیم فارمز کی فہرستیں جاری کردی گئیں ہیں ۔ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس 14 جنوری 2020 ءتک صبح9:30 تاشام6:00بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔علاوہ ازیں بیچلرز ،ماسٹرز اور پوسٹ گریجویٹ ایوننگ پروگرمز کے ایسے طلباوطالبات جو تاحال اپنی فیس جمع نہیں کراسکے ہیں وہ بھی 14 جنوری تک اپنی داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں۔
طلبہ اپنے آن لائن پورٹل سے انرولمنٹ فیس واﺅچراور انرولمنٹ فارم کا پرنٹ لینے کے بعد متعلقہ دستاویزات کی جامعہ کراچی کے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز کے دفتر واقع ایڈمنسٹریشن بلڈنگ تیسری منزل کمرہ نمبر54 سے سے تصدیق کرانے کے بعد یوبی ایل بینک کاﺅنٹرپر اپنی داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں ۔واضح رہے کہ داخلہ فیس صرف یوبی ایل جامعہ کراچی کے مین کیمپس برانچ میں جمع کرائی جاسکتی ہے اس کے علاوہ کوئی اور بینک داخلہ فیس وصول کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔
……،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،

جامعہ کراچی: سیمینار بعنوان: ”شرح پیدائش میں اضافے اور ماحولیاتی نقصانات کی روک تھام کے لئے پائیدارحل“ 14 جنوری کو ہوگا.
.وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ماحولیات سینیٹرمرتضیٰ وہاب مہمان خصوصی ہوں گے.
جامعہ کراچی کے شعبہ عمرانیات اور انوائرمینٹل اسٹڈیز کے زیر اہتمام اور گلوبل گرین کے اشتراک سے ایک سیمینار بعنوان: ”شرح پیدائش میں اضافے اور ماحولیاتی نقصانات کی روک تھام کے لئے پائیدارحل“ بروزمنگل 14 جنوری 2020 ءکو صبح 10:30 بجے کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگا۔
وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ماحولیات سینیٹرمرتضیٰ وہاب مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی صدارت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جامعہ کراچی: کتاب بعنوان: ”پاکستان کی سیاسی ومعاشی صورتحال اور طبقاتی وسماجی تبدیلی“ کی تقریب رونمائی 14 جنوری کو ہوگی.
اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر جامعہ کراچی کے زیر اہتمام کتاب بعنوان: ”پاکستان کی سیاسی ومعاشی صورتحال اور طبقاتی وسماجی تبدیلی“ کی تقریب رونمائی بروز منگل 14 جنوری 2020 ءکو صبح 11:00 بجے سینٹر ہذا کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگی۔ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز اینڈ ایجوکیشن شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد شیخ اور ڈان کے سینئر جرنلسٹ خرم حسین تقریب سے خطاب کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here