جامعہ کراچی: شعبہ کمپیوٹر سائنس میں بی ایس سی ایس ،بی ایس ایس ای اور اپلائیڈفزکس ایوننگ پروگرام کا داخلہ ٹیسٹ

0
1867

جامعہ کراچی: شعبہ کمپیوٹر سائنس میں بی ایس سی ایس ،بی ایس ایس ای اور اپلائیڈفزکس ایوننگ پروگرام کا داخلہ ٹیسٹ
جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس میں بی ایس سی ایس،بی ایس ایس ای اور اپلائیڈ فزکس ایوننگ پروگرام کا داخلہ ٹیسٹ اتوار29 دسمبر2019 ءکو صبح 10:30 بجے کلیہ فنون و سماجی علوم میں منعقد ہوا۔
مذکورہ شعبہ جات میں داخلوں کے لئے 854فارم جمع کرائے گئے، جبکہ709طلبا وطالبات نے شرکت کی ۔پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک،پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید اور انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنزجامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اخترنے امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ کا فریضہ انجام دیا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے ڈائریکٹر ایوننگ پروگرام جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر نبیل زبیری کے ہمراہ امتحانی مراکز کا دورہ کیااور داخلہ ٹیسٹ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا ۔
ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے امیدواروں اور ان کے والدین کی رہنمائی کے لئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود عراقی کی خصوصی ہدایت پر(واچ اینڈوارڈ ) کے عملے کو داخلی راستوں اور فیکلٹی کے اطراف تعینات کیا گیا تھا۔ داخلہ ٹیسٹ کے نتائج جانچ کر کامیاب ہونے والے امیدواروں کی فہرست جامعہ کراچی کی ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کردی گئی ہے جبکہ حتمی فہرست05 جنوری2020 کو جامعہ کراچی کی ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کردی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here