ایمپلائز یونین کا ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ڈاکٹر سید سیف الرحمن سے اظہار تشکر

0
1496

ایمپلائز یونین کا ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ڈاکٹر سید سیف الرحمن سے اظہار تشکر
کراچی(نمائندہ خصوصی)کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے سرپرست اعلیٰ نوید انور صدیقی ایمپلائز یونین کے صدر ندیم کھوکھر، جنرل سیکرٹری دلاور خان اور ترجمان محمد عبدالمعرؤف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن، ممبر فنانس قاضی عبد القادر،ڈایکٹر فنانس عطاعباس، سیکرٹری کے ڈی اے حاجی شکیل خان اور فنانس اینڈ اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ کے اسٹاف کے تہہ دل سے مشکور ہیں جن کی محنت اور کاؤشوں کی بدولت کے ڈی اے کے تمام ملازمین و افسران کی تنخواہوں کی ادائیگی ممکن ہوسکی اور کنٹریکٹ ملازمین کی جنوری کی تنخواہوں کی ادائیگی بھی ممکن ہوسکی کے ڈی اے ایمپلائز یونین یہ اْمید کرتی ہے کہ جلداز جلد سندھ گورنمنٹ سے 13 کروڑ کا پینشن کی مد میں انتظام ہو جائے گا تاکہ ریٹائرڈ ملازمین جو اس وقت پریشانی کا شکار ہے ان کی بھی دادرسی ہوسکے گی ان ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن بھی آپ کی کوششو ں سے انشااللہ جلدادا ہو جائے گی جس کے لئے ایمپلائز یونین ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن کی ذاتی دلچسپی و کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here