گورنر ہاؤس لاہور میں پاکستان گرین اور پاکستان بلیو کی ویمن بیس بال ٹیموں کا نمائشی بیس بال میچ

0
1694
پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ اور ایگزیکٹو ممبر منظر شاہ فرید مہمان خصوصی محترمہ بیگم پروین سرور کو فیڈریشن کی جانب سے سووینئر پیش کررہے

مہمان خصوصی محترمہ بیگم پروین سرور کی ویمن بیس بال کے لئے ہرممکن سپورٹ کی یقین دہانی
پاکستان فیڈریشن بیس بال ملک میں ویمن بیس بال کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں اور متاثرکن خدمات سرانجام دے رہی ہے”۔ان خیالات کا اظہارگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی اہلیہ محترمہ پروین سرور نے گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ پاکستان گرین اور پاکستان بلییوز ویمن بیس بال ٹیموں کے مابین نمائشی بیس بال میچ کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا.انہوں نے اس موقع پر انہوں نے فیڈریشن کی سرپرستی کرنے کی یقین دہانی کرائی.قبل ازیں مہمان خصوصی کی آمد پر انہیں صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخر علی شاہ نے خوش آمدید کہا.فیڈریشن کے ایگزیکٹو ممبر شاہ منظر فرید، ایگزیکٹو ڈائریکٹر حسیب محمد، چیئر پرسن ویمن ونگ سعدیہ علوی، کو چ پاکستان ویمن بیس بال ٹیم طارق ندیم، ڈائریکٹر یوتھ بیس بال ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر شاہین گلریز، ایگزیکٹو ممبر محمد یوسف کاظمی، لیگل ایڈوائزر فخر امیر کاظمی اور، گلوبل سپورٹس پارٹنر جوش جرمنی (یوایس اے) بھی موجود تھے۔ قومی ترانے کے بعد مہمان خصوصی سے دونوں ٹیموں کا تعارف کروایا گیا۔میڈیا ڈائریکٹر پرویز احمد شیخ کے مطابق کھیلے گئے میچ میں پاکستان گرین کی ٹیم نے پاکستان بلیو کو 7 کے مقابلے میں 10 رن سے ہرادیا۔ پاکستان گرین کی جانب سے نجمہ بی بی، انیلا، اقصیٰ اور مناہل نے 2 رن سکورکئے جبکہ ماہم اور غزالہ نے ایک ایک رن سکور کرکے اپنا حصہ بٹایا۔ پاکستان بلیو کی جانب سے راحیلہ اور اقرا نے 2 جبکہ رابعہ، طوبیٰ اور وحیدہ نے ایک ایک رن سکورکیا۔میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی بیگم پروین سرور صاحبہ نے دونوں ٹیموں کے کھیل کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ پاکستان کی خواتین کھلاڑی بیس بال کے انٹرنیشنل مقابلوں میں بھی اپنی عمدہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے وطن کے لئے کامیابیاں سمیٹیں گی۔ انہوں نے فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ کی بھی ویمن بیس بال کے لئے کی جانے والی کاوشوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں ویمن بیس بال کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گی اور پنجاب میں بیس بال گراؤنڈ کے لئے بھی کوشش کریں گی۔

اس موقع پر پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ویمن بیس بال ٹیم 9 نومبر سے چائنا میں شروع ہونے والی دوسری ایشین ویمن بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے چائنا جارہی ہے۔ ٹورنامنٹ میں جاپان، کوریا، تائیوان، چائنا، ہانگ کانگ، فلپائن، انڈیا اور پاکستان کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کی فاتح اور رنر اپ ٹیم اگلے سال منعقد ہونے والے ویمن بیس بال ورلڈکپ کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

میچ کے اختتام پر پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ اور فیڈریشن کے ایگزیکٹو ممبر منظر شاہ فرید نے مہمان خصوصی محترمہ بیگم پروین سرور کو فیڈریشن کی جانب سے سووینئر بھی پیش کیا۔

کیپشن

پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ اور ایگزیکٹو ممبر منظر شاہ فرید مہمان خصوصی محترمہ بیگم پروین سرور کو فیڈریشن کی جانب سے سووینئر پیش کررہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here