انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام مورخہ 23 اکتوبر 2019ء کو ایک احتجاجی واک سلور جوبلی گیٹ تا این ای ڈی یونیورسٹی گیٹ بوقت 11:30 بجے دن منعقد کی جائے گی۔
انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام مورخہ 23 اکتوبر 2019ء کو ایک احتجاجی واک سلور جوبلی گیٹ تا این ای ڈی یونیورسٹی گیٹ بوقت 11:30 بجے دن منعقد کی جائے گی۔
احتجاجی واک کا مقصد درج ذیل مطالبات کا حصول ہے:
1) یونیورسٹی گرانٹ میں کٹوتی کی مذمت اور حکومت سندھ سے سپلیمنٹری گرانٹ کا مطالبہ
2) اساتذہ کے ٹیکس ریبیٹ کی بحالی
3) تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافہ کا اطلاق کروانا
4) پی ایچ ڈی الاؤنس کی بمعہ واجبات مکمل ادائیگی۔
تمام اساتذہ سے درخواست ہے کہ انجمن اساتذہ کے ان مطالبات کو بھرپور انداز میں پیش کرنے کے لئے واک میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے اسے کامیاب بنائیں۔
احتجاجی واک آرگنائزنگ کمیٹی
پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک ( کنوینر)
پروفیسر ڈاکٹر ایس ایم طحہ
ڈاکٹر ریاض احمد
ڈاکٹر اسامہ شفیق
جناب غفران عالم