تینتیس ویں نیشنل گیمزکی مشعل ( ٹارچ ریلے ) کے سفر کا کراچی سے آغاز

0
2460
کراچی۔پشاور میں 26 اکتوبر تا یکم نومبر کومنعقد ہونے والے33ویں نیشنل گیمزکی مشعل (Torch Relay) کے سفر کا کراچی سے آغاز ہوگیا مزار قائد پر وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے کھیل بنگل خان مہر نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرلیفٹنٹ جنرل (ر) عارف حسن کے ہمراہ مشعل روشن کر کے ہاکی لیجننڈ اولمپئین اصلاح الدین کی حوالے کی اس موقع پر پی او اے کے سیکریٹری جنرل محمدخالد محمود، سیکریٹری اسپورٹس حکومت سندھ امتیاز علی شاہ، ٹارچ ریلے (Torch Relay)کمیٹی کے چیئرمین سید محمدعابد قادری، کمیٹی ممبرآصف عظیم، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدور سیدوسیم ہاشمی، محفوظ الحق، سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت،،غلام محمد خان،ایس ایف پی کی چیئرپرسن تہمینہ آصف، خالد رحمانی،شاہد مسعود اور اصغر بلوچ سمیت ایس او اے کے مختلف اسپورٹس ایسوسی ایشنز کے صدور، سیکریٹریز سمیت کھلاڑیوں، آفیشلز اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد مزار قائد پر موجود تھی  مشیر برائے کھیل بنگل خان مہر نے پی او اے کے صدرلیفٹنٹ جنرل (ر) عارف حسن کے ہمراہ بابائے قوم قائد اعظم کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی اس موقع پر ملکی سالمیت اور ترقی کیلئے دعا کی گئی جس کے بعد مزار قائد کے احاطے میں تمام حاضرین نے قومی ترانہ پڑھا اس موقع پر پولیس کے بینڈ نے قومی دھنیں پیش کیں۔مشیر برائے کھیل بنگل خان مہر نے کہا کہ  سندھ دھرتی سے نیشنل گیمز کی مشعل امن اور محبت کا پیغام لے کر پورے ملک میں جائے گی نیشنل گیمزکا انعقاد ملک میں کھیلوں کے فروغ اور ترقی میں بہت معاون ثابت ہوگا اس میگا ایونٹ سے جہاں نئے ٹیلنٹ کی دریافت ہوگی اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپورمواقع میسرآئیں گے وہیں قومی سطح پر کھلاڑیوں کے مابین صحت مندانہ مقابلوں کا ماحول پیدا ہوگا اور باہمی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاء میں اضافہ ہوگا صوبائی مشیر بنگل خان مہر کامزید کہنا تھا کہ ٹارچ ریلے کے کراچی سے آغاز پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے مشکور ہیں قومی کھیلوں میں سندھ کے دستے کے حوالے سے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کوبھرپور سپورٹ کررہے ہیں پی او اے کے صدرلیفٹنٹ جنرل (ر) عارف حسن کاکہنا تھا کہ قیام پاکستان کے بعد پہلی بار 1948 میں پہلے نیشنل گیمز کراچی میں منعقد ہوئے تھے جس کا افتتاح بانی پاکستان قائد اعظم نے کیا تھا اور اپنی جانب سے نیشنل گیمز کی ٹرافی دی تھی آج ہم بابائے قوم کے مزار سے 33 ویں نیشنل گیمز کی مشعل کے سفر کاآغا زکیا ہے اور ان کے فرمان اتحاد، تنظیم اور یقین محکم کیمطابق پوری دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے ایک پرامن ملک ہے تاریخ میں پہلی بار نیشنل گیمز کی ٹارچ پورے ملک کاسفرکرے گی
اصلاح الدین سے مشعل انٹرنیشنل ایتھلیٹ معید بلوچ، اسپیشل ایتھلیٹس جیسمین شریف، ماہم زہرہ، حق نواز بلوچ، اور نعیم بلوچ مشعل کو لے سی ویو کلفٹن پر نشان پاکستان پہنچے جہاں پاکستان کے انٹرنیشنل ایتھلیٹ سعد آصف نے مشعل سندھ اولمپک کے سیکریٹری احمد علی راجپوت کو دی جنہوں نے مشعل کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل محمد خالد محمود کی موجودگی میں بلوچستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل درّا بلوچ اور سیکریٹری بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن شیر محمدبلوچ کے حوالے کی۔ مشعل 7 اکتوبر کو کوئٹہ لیجائی جائے گی مزار قائد پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے   حکومت سندھ کی جانب سے ٹارچ ریلے کی تقریب کو یادگار اورپروقار طریقے سے انجام دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں نشان پاکستان کلفٹن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی او اے کے سیکریٹری جنرل محمدخالد محمود کاکہنا تھا کہ اولمپک ازم میں کھیلوں کے ساتھ ساتھ سیاحت(Tourism) ماحولیات (Environment) ثقافت (Culture) اور قومی ورثہ (Heritage) بھی شامل ہیں جسے ہم نے پریذیڈنٹ پی او اے جنرل عارف حسن کی ہدایت پر نیشنل گیمز کی تھیم(Theme) رکھا گیا جس کامقصد کھیلوں کے ذریعے دنیا بھرمیں پاکستان کے تمام صوبوں کی ثقافت اور قومی ورثے کواجاگراور ملک کے خوبصورت مقامات کی منظر کشی اور ماحولیات کے حوالے سے سرسبزپاکستان کے پیغام کوعام کرنا ہے۔اس موقع پر سیدہ اسماء شاہ، عابد علی ایڈوکیٹ، کلیم اعوان، ارم بخاری،کاشف فاروقی، پرویز احمد شیخ، خرم رفیع صدیقی، عبدالحمید راجپوت، فرح ریاض بھی موجود تھے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here