سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام انٹرکالجیٹ بوائز اینڈ گرلز ٹگ آف وار ٹورنامنٹ سرسید یونیورسٹی گراﺅنڈ میں منعقد کیا جارہا ہے.

0
1862
فوٹو کیپشن:سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ڈائریکٹر کالجیٹ کی اجازت سے انٹرکالجیٹ بوائز اینڈ گرلز ٹگ آف وار ٹورنامنٹ کی ڈراز میٹنگ میں ڈائریکٹر اسپورٹس اورچیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی مبشرمختار کا اسپورٹس انچارج کے ہمراہ لیا گیا گروپ

سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ڈائریکٹر کالجیٹ کی اجازت سے انٹرکالجیٹ بوائز اینڈ گرلز ٹگ آف وار ٹورنامنٹ 26اور27 ستمبر کو سرسید یونیورسٹی گراﺅنڈ میں منعقد کیا جارہا ہے ، اس سلسلے میں ڈراز میٹنگ سرسید یونیورسٹی آڈٹیوریم میں منعقد ہوئی، جس میں تمام بوائز اینڈ گرلز کے اسپورٹس انچارج نے شرکت کی۔ ان کی موجودگی میں ڈراز نکالے گئے۔ رجسٹرار سرسید یونیورسٹی سید سرفراز علی نے ٹورنامنٹ کو خوش اسلوبی سے کرانے کے لئے ایونٹ کمیٹی کا اعلان کیا۔ مبشر مختار ڈائریکٹر اسپورٹس کو چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی ، جاوید اقبال کو آرگنائزنگ سیکریٹری، طار ق خان کو کوآرڈینیٹر ، نصرت حسین ٹورنامنٹ ڈائریکٹر بوائز اور رفعت جہاں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر گرلز ہونگی۔ ٹیکنکل اسٹاف سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن سے لئے جائیں گے۔ بوائز کے آٹھ کھلاڑی کا وزن 620کلوگرام جبکہ لڑکیوں میں آٹھ کھلاڑیوں جو ایونٹ میں حصہ لیں گی ان کا وزن 560 ہوگا۔ ٹورنامنٹ کمیٹی کے مطابق انٹرکالجیٹ بوائز اینڈ گرلز ٹگ آف وار ٹورنامنٹ کے لئے کوئی انٹری فیس نہیں رکھی گئی ہے۔ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 24 ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں بوائز اینڈ گرلز کی12,12 ٹیمیں شامل ہونگی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here