کشمیر و فلسطین میں ہونے والے مظالم پر ہر طبقہ کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ پروفیسر ڈاکٹر ثمر سلطانہ: صدر شعبہ سیاسیات جامعہ کراچی.

0
2285

 

 
 

جامعہ کراچی شعبہ سیاسیات جامعہ کراچی کے شعبہ سیاسیات میں صدر شعبہ پروفیسر ڈاکٹر ثمر سلطانہ کی سربراہی میں جشن آزادی پاکستان و یکجہتی کشمیر کے عنوان سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جبکہ پرچم کشائی کے ساتھ ساتھ کیک کاٹنے کی تقریب بھی رونما ہوئی۔ اس موقع پر شعبہ سیاسیات کے سینئر اساتذہ میں ڈاکٹر محمد علی ، محبوب مقدم، ڈاکٹر شہلا تحسین ، ڈاکٹر صہیبہ قادری سمیت طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن ، قومی ترانہ اور ملی نغموں سے کیا گیا
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ثمر سلطانہ نے کہا کہ کشمیر و فلسطین میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم پر خاموشی سنگین جرم ہے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی ظلم و ناانصافی ہو گی ہم اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے اور یہی پاکستان کے دستور کی آواز ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ شعبہ سیاسیات جامعہ کراچی میں کشمیر و فلسطین کے اہم مسائل پر سیمینارز اور کانفرنسز کی سیریز شروع کرے گا تاکہ طلباء طالبات کے مابین ان اہم مسائل سے متعلق شعور و آگاہی فراہم کی جائے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ کے سینئر استاد ڈاکٹر محمد علی کا کہنا تھا کہ شعبہ سیاسیات میں پر وقار تقریب کے انعقاد پرصدر شعبہ مبارک باد کی مستحق ہیں انہوں نےکہا کہ آج ہم نے یوم آزادی و یکجہتی کشمیر منایا ہے اور کل پندرہ اگست کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے ملی نغمے اور ترانے پیش کئے ۔ اس تقریب میں اساتذہ سمیت طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here