طالب علموں کو جگہ فراہم کی جاتی ہے جہاں سے وہ اپنے کاروبار کا آغاز کرسکیں، شیخ الجامعہ ڈاکٹر سروش لودھی

0
79

جامعہ این ای ڈی اورشیل تعمیرکے اشتراک سے اونٹرپرنورشپ کے لیے ٹریننگ پروگرام
طالب علموں کو جگہ فراہم کی جاتی ہے جہاں سے وہ اپنے کاروبار کا آغاز کرسکیں، شیخ الجامعہ ڈاکٹر سروش لودھی

جامعہ این ای ڈی کی این ای ڈی اکادمی اور شیل تعمیر کے اشتراک سے ٹریننگ پروگرام کروایا گیا جس کا مقصد اونٹرپرنورشپ کا فروغ جب کہ جامعہ اور انڈسٹری کے باہمی تعاون کو یقینی بنانا تھا۔ 27جون کو منعقدہ اس تقریب میں طالب علموں نے اپنے اپنے آئیڈیاز پیش کیے اور ججز سے رہنمائی حاصل کی جب کہ چار کٹیگریز میں طالب علموں کو انوویٹوایوارڈز سے نوازا گیا۔شیخ الجامعہ سمیت شیل کنٹری ایکسٹرنل مینجرحبیب حیدرنے طالب علموں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔اس موقعے پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھا کہ جامعہ بے روزگاری کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتی ہے، اسی لیے طالب علموں کو اونٹرپرنورشپ کی جانب لے جانا چاہتی ہے، جس کے لیے طالب علموں کو جگہ فراہم کی جاتی ہے جہاں سے وہ اپنے کاروبار کا آغاز کرسکیں۔ یاد رہے کہ بے روزگاری کے خاتمے کے لیے، کاروباری اذہان تیار کر نے کے لیے شعبہ میکینیکل،الیکٹریکل، الیکٹرونکس،اربن انجینئرنگ،کمپیوٹر انجینئرنگ، کپمیوٹر سائنس، بائیو میڈیکل کے دو سو پروجیکٹس میں سے 20 کومنتخب کیا گیا جنھیں شیل سمیت آئی بی اے اور سمیڈا کے ماہرین نے تین ماہ کی ٹریننگ دے کر اس قابل بنایا کہ وہ اپنا اسٹارٹ اپ شروع کرسکیں.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here