وزیر بلدیات سندھ اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سعید غنی کی کے ایچ اے کے عہدیداران سے ملاقات

0
1799

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم کراچی سمیت صوبے بھر میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہیں۔ کراچی میں PSL -4 کی شاندار انعقاد کے بعد جلد ہی کراچی میں ہاکی کے نیشنل اور انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا انعقاد کرایا جائے گا اور اس سلسلے میں سندھ حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گے۔کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے جن جن گراؤنڈز پر قبضہ ہے یا جو گراؤنڈ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام ہونا چاہیے وہ کسی اور کے زیر انتظام ہیں ان سب کو کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام کیا جائے گا۔ سندھ اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے اشتراک سے 20 اپریل تا 6 مئی 2019 تک ائیر مارشل نورخان نیشنل ہاکی چئیمین شپ کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں ملک بھر کی 20 سے زائد ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سابق اولمپئین اور صدر ہاکی ایسوسی ایشن کے ایڈوائیزر شاہد علی خان، چیئرمین کراچی ہاکی ایسوسی ایشن افتخار سید، سیکرٹری کامران اشرف، نائب صدر طلعت محمود ، ایگزیکیٹو ممبر لیزہ مہدی، جوائنٹ سیکرٹری مبشر مختار سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر کے ایڈوائیز کی حیثیت سے سابق اولمپئین اور پاکستان ٹیم کے سابق گول کیپر شاہد علی خان کو نامزد کردیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین افتخار سید اور مبشر مختار نے صوبائی وزیر اور ایسوسی ایشن کے صدر سید غنی نے درپیش مسائل بالخصوص کراچی میں نیپا سمیت دیگر علاقوں میں 3 سے زائد ہاکی گراؤنڈ جو کہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام ہونا ہیں ان پر دیگر کے قبضوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر انہوں نے کے ڈی اے میں ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تنخواہوں سمیت دیگر پر بھی صدر ہاکی ایسوسی ایشن کی توجہ دلائی۔ صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ جو جو گراؤنڈ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام ہونا چاہیے ان کو ان کے زیر انتظام کرایا جائے گا اور اس سلسلے میں جن جن کے پاس وہ گراؤنڈ ابھی ہیں ان سے بات کی جائے گی اور جہاں جہاں قبضہ ہے اس کو خالی کرایا جائے گا۔ انہوں نے کے ڈی اے کی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تنخواہوں کی جلد ادائیگی کی بھی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر و صدر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے کہا کہ 20 اپریل سے 7 مئی تک سندھ اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشنز کے اشتراک سے منعقد ہونے والی ائیر مارشل نورخان نیشنل ہاکی چئیمپن شپ کی تیاریوں کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے اور پاکستان بھر سے آنے والی 20 ٹیموں کے لئے تمام تر انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ بعد ازاں صدر ہاکی ایسوسی ایشن سعید غنی کو کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی ٹر شرٹ اور کیپ کا تحفہ تمام عہدیداران کی جانب سے پیش کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here