University

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کا کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ برائے چینی زبان کا دورہ

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کا کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ برائے چینی زبان کا دورہ
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے وائس چانسلر جامعہ کراچی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جمعہ کے روز کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ برائے چینی زبان جامعہ کراچی کا دورہ کیا اور دھماکے میں ہلاک ہونے والے چینی اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں چینی زبان اور ثقافت کو فروغ دینے کے لئے چینی اساتذہ کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔
ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر اس طرح کی بزدلانہ اور مذموم کوششوں سے پاک چین دوستی کوکبھی بھی سبوتاژنہیں کرسکتے۔چینی زبان کی تدریس کو ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔اس موقع پر مشیر امورطلبہ جامعہ کراچی ڈاکٹر سید عاصم علی،پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک،پروفیسر ڈاکٹر فرح اقبال اور پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ سعید ودیگر بھی موجود تھے۔

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW