Education

چانسلر سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی محمد اکبر علی خان کے اعزاز میں صنعتکاروں اور اہم شخصیات کے ساتھ افطار ملاقات

چانسلر سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی محمد اکبر علی خان کے اعزاز میں صنعتکاروں اور اہم شخصیات کے ساتھ افطار ملاقات
کراچی: سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر محمد اکبر علی خان کے اعزاز میں سروسز کلب کراچی میں پروفیشنل کمیونیٹی کی جانب سے ایک پُروقار افطار محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی، نیشنل بزنس گروپ آف پاکستان (NBGP) کے چیئرمین میاں زاہد حسین (ستارہ امتیاز) اور آئیوری کوسٹ کے اعزازی قونصل جنرل اور دادابھائے گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب فضل دادابھائے سمیت ممتاز صنعتی رہنماؤں نے شرکت کی۔اس موقع پر بزنس کمیونیٹی اور نامور شخصیات کی جانب سے سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے لیے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
دیگر قابل ذکر مہمانوں میں آباد کے سابق چیئرمین اور گوہر گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین حنیف گوہر، سی ای او موبیٹائزنگ مسٹر فہد سکندر، صدر پی ایم ایف اے مسٹر شاہد قریشی، سابق وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز، ریجنل ڈائریکٹوریٹ کمانڈر اے این ایف سندھ بریگیڈیئر عمر فاروق، بینک الحبیب کے بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) سید کرار علی، جی ٹی وی کے ڈاکٹر حسین تھیبو اور پاکستان کوسٹ گارڈز کے کمانڈر محمد طاہرشامل تھے۔
تقریب میں موجود صنعکاروں، پروفیشنلز، و دیگر معزز مہمانوں نے جناب اکبر علی خان کو سرسید یونیورسٹی کا چانسلر بننے پر مبارکباد پیش کی اور جامعہ کے ساتھ ساتھ علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی ترقی و کامیابی کے لیے بھی بھرپور تعاون کا کی یقین دہانی کرائی۔
اس تقریب نے صنعتی برادری اور سرسید یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلقات کو اجاگر کیا، اور پاکستان میں تعلیم اور اختراع کو فروغ دینے کے عزم کو تقویت دی۔

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW