سرسید یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام بیسٹ ٹیچرز ایوارڈز کی دوسری تقریب کا انعقاد

0
303
(بائیں ۔ دائیں ) ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر، سرسیدیونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین ، شعبہ کمپیوٹر کے سربراہ ڈاکٹر شکیل و دیگر بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کی تقریب کے موقع پر

سرسید یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام بیسٹ ٹیچرز ایوارڈز کی دوسری تقریب کا انعقاد
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیراہتمام بیسٹ ٹیچرز ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباََ 45;241;اساتذہ کو انکی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ تقریب کے شرکاء میں ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر، سربراہانِ شعبہ جات، ڈائریکٹر کوالٹی کنٹرول انہانسمنٹ، ڈائریکٹر فنانس، فیکلٹی ممبران و دیگر شامل تھے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرسیدیونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ ا ستاد، تعلیمی اداروں کی شہ رگ ہوتاہے ۔ اس حقیقت سے انحراف ممکن نہیں کہ معاشرے میں اساتذہ کو عزت و احترام کے بغیر کسی بھی قوم اور ملک کی ترقی و خوشحالی ممکن نہیں ۔ بیسٹ ٹیچرز ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد سے ٹیچرز کی کارکردگی مزیدنکھر کر سامنے آئے گی اور انھیں اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کا حوصلہ ملے گا ۔ استاد طلباء کی شخصیت سازی اور کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ مہذب اور باشعور معاشرہ کی تشکیل استاد ہی کی مرہونِ منت ہے ۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ اساتذہ کو ایوارڈ دینے کا مقصد اساتذہ کی بہترین خدمات کو سراہنا ہے جنہوں نے اپنے عزم اور جذبہ کے ذریعے تعلیمی معیار کو بلند کیا ۔ اساتذہ، طلباء کے مستقبل کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ بیسٹ ٹیچرایوارڈ کے لیے ہم نے کے پی آئی ;75;ey ;80;erformance ;73;ndicator کی بنیاد پر فیصلہ کیا ۔
قبل ازیں رجسٹرار سید سرفراز علی نے خیرمقدمی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کا مقصد اساتذہ کی کوششوں اور کاوشوں کی ستائش کرنا ہے تاکہ وہ تدریسی خدمات انجام دینے میں نمایاں کارکردگی دکھاسکیں۔ نظامت کے فراءض ڈاکٹر سدرہ عابد سید نے انجام دئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here