شیخ الجامعہ این ای ڈی کو نیشنل ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا

0
316

شیخ الجامعہ این ای ڈی کو نیشنل ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا
کراچی:( اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر براۓ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال چوہدری نے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی کو “نیشنل ایکسی لینس ایوارڈ” سے نوازا۔ جامعہ ترجمان کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان کی جانب سے شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کو انجئینرنگ کے شعبے میں خدمات کے صلے میں نیشنل ایکسی لینسی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس موقعے پر وفاقی وزیر براۓ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال اور صدر انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان فرحت عادل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر سروش لودھی، انجینئرنگ کی دنیا کا معتبر نام ہیں اور ان خدمات کے عوض، ستائش ان کاحق ہے۔ یاد رہے کہ ہر برس 4 مارچ کو انجینئرنگ کے عالمی دن پر انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان کی جانب سے انجینئرز کی خدمات کو سراہنے کے لیے ایوارڈ کی تقریب منعقد کی جاتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here