احتجاج احتجاج احتجاج
چانسلرآفس کے باہر15 فروری بروزبدھ کو طلبا وطالبات کے حق میں مظاہرہ
کراچی:(اسٹاف رپورتر) قابل احترام نئے آنے والے طلبہ طالبات جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے جب سے سال 2023 کا سیشن شروع ہوا جامعہ کراچی کے اساتذہ نے اپنے ذاتی مفاد اور زاتی رنجشوں کو بنیاد بنا کر نئے آنے والے طلبہ و طالبات کے مستقبل کو روندا ہوا ہے ۔ پچھلے دو ہفتوں سے جامعہ کے اندر ٹیچرز اپنے کلاسوں کا بائیکاٹ کر کے اپنے گھروں میں مزے لے رہے ہیں ۔ اور دور دراز علاقوں سے آنے والے طلبہ و طالبات روز آتے ہیں اور خوار ہو کر دھکے کھا کر واپس چلے جاتے ہیں ۔ لہذا پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ کراچی نے طویل سوچ بچار اور اپنے صوبائی قیادت سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ کل بروز بدھ بوقت 11 بجے وائس چانسلر آفس کے باہر طلبہ و طالبات کے حق میں اور ان کرپٹ مافیا اساتذہ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروائے گی ۔ اور طلبہ کے مسائل حل ہونے تک اپنی جہدو جہد جاری رکھے گی ۔ ہم آپ تمام طلبہ و طالبات سے گزارش کرتے ہیں کہ آؤ اور ہمارے بازو بنو ۔ اپنے حقوق کیلئے ہمارا ساتھ دو ہماری آواز بنو ۔ ہمارے کندھے سے کندھا ملاؤ ۔ پی ایس ایف ہر وقت ہر جگہ طلبہ کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے تیار ہے ۔ لہذا کل کے احتجاج میں آپکی شرکت ہماری طاقت ہوگی طلبہ کی طاقت ہوگی. کیونکہ پی ایس ایف طلبہ کی طاقت پر یقین رکھتی ہے.