سرسید یونیورسٹی کے زیراہتمام پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کے لیے ہاکی ٹرائلزکا آغاز

0
765
سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے یوتھ افیئرزمحترمہ شازا فاطمہ خواجہ کو سرسید یونیورسٹی کا سوینئر پیش کر رہے ہیں ۔ ان کے ہمراہ (دائیں سے بائیں ) رجسٹرار سید سرفراز علی، ڈاکٹر علی ملک، ڈاکٹر عقیل الرحمن، جاوید میمن، حنیف خان، حسیم خان اور اصلاح الدین بھی موجود ہیں ۔
وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے یوتھ افیئرزمحترمہ شازا فاطمہ خواجہ اور معروف اولمپیئن اصلاح الدین ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گیند کو ہِٹ کرکے ہاکی ٹرائلز کا آغاز کر رہے ہیں ۔

سرسید یونیورسٹی کے زیراہتمام پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کے لیے ہاکی ٹرائلزکا آغاز
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ (ہاکی) کے حوالے سے میڈیا بریفنگ اور ہاکی ٹرائلز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیاگیا ۔ وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے یوتھ افیئرزمحترمہ شازا فاطمہ خواجہ تقریب کی مہمانِ خصوصی تھیں ۔
پریس بریفنگ میں ڈاکٹر علی ملک، ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کے چیف سیلیکٹر اولمپیئن حنیف خان، ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر (مرد) اولمپیئن اصلاح الدین صدیقی، ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کی برانڈ ایمبیسیڈر (خواتین) زیب النساء، اولمپیئن ایاز محمود، اولمپیئن حسیم خان، بین الاقوامی ہاکی کے کھلاڑی محمد علی خان، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، محترمہ شاہین فاطمہ، گلفراز احمد خان، خالد رحمانی، امتیاز شیخ، شاہ محمود زمان، اسد شیخ، اقبال میمن، غفار چانڈیو، محمد اکبر، محمد عدیل،ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ ڈاکٹر محمد عامر، ڈین فیکلٹی آف بیسک اینڈ اپلائیڈ سائنس ڈاکٹر عقیل الرحمن، ڈین فیکلٹی آف سول انجینئرنگ اینڈ آرکیٹکچر ڈاکٹر شبّر زیدی، قائم مقام کنوینئر اسپورٹس قاضی نصر عباس، پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ (ہاکی) کے نیشنل کوآرڈینیٹر مبشّر مختار، لسبیلہ یونیورسٹی کے جاوید خان و دیگر نے شرکت کی ۔
وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے یوتھ افیئرزمحترمہ شازا فاطمہ خواجہ نے سرسید یونیورسٹی کے چانسلرجاوید انوار سے ملاقات کی اور ان سے پاکستان میں کھیلوں کے موجودہ منظرنامے کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی محترمہ شازا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان ایک خوش قسمت ملک ہے کیونکہ اس کی 68 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور تقریباََ پندرہ کروڑ افراد کی عمر تیس سال سے کم ہے ۔ نوجوان ہمارے لیے اولین ترجیح ہیں ۔ ہ میں ان کو ساتھ لے کر چلنا ہے ورنہ وہ ایک چیلنج کی شکل میں سامنے آسکتے ہیں ۔ نوجوانوں کو صحتمند اور تعمیری سرگرمیوں میں مصروف رکھنا بہت ضروری ہے تاکہ وہ معاشرے کا ایک موثر حصہ بن سکے ۔ کھیل کے علاوہ کوئی دوسرا شعبہ ایسا نہیں ہے جو تمام مکتبہ فکر کو لوگوں کو یکجا رکھ سکے اور ایک متحدہ پاکستان کی تصویر پیش کرے ۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ ہم نے ایسے 12 گیمز کا انتخاب کیا ہے جس میں خواتین اور مرد دونوں حصہ لے سکیں ۔ ملک کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے لیکن معاشرے میں ان کے حقوق کا کوئی خیال نہیں رکھتا ۔ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم انہیں تحفظ فراہم کریں اور ان کو حقیقی آزادی کا احساس دلائیں ۔ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا بجٹ 2700 ملین روپے ہے جس میں سے100 ملین ہاکی کے کھیلوں کے لیے مختص ہے ۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام درحقیقت یوتھ کے لیے وزیرِ اعظم کے ایک منفرد منصوبہ ہے ۔ یہ اسپورٹس سرگرمیاں نوجوانوں کی ایک نئی قیادت کو پروان چڑھائے گی اور بین الاقوامی تنظیموں میں پاکستان کی نمائندگی کو یقینی بنائے گی ۔ ہم نہ صرف نوجوانوں کی معیاری اعلیٰ تعلیم میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے پُرعزم ہیں بلکہ زندگی کے تمام شعبوں میں مستقبل کے لیڈرز تیار کرنے کے لیے بھی پُرعزم ہیں ۔
اولمپیئن اصلاح الدین نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ۔ ان کی تربیت کی ضرورت ہے ۔ کھیلوں کے زوال کا بنیاد سبب میرٹ سے روگردانی ہے ۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر اسپورٹس جاوید علی میمن نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح کھیلوں کو بین الاقوامی سطح پر بحال کرنا ہے جوکہ بظاہر ایک مشکل ہدف ہے لیکن ناممکن نہیں ہے ۔
اظہارِ تشکر پیش کرتے ہوئے رجسٹرار کموڈور (ر) سید سرفراز علی نے کہا کہ پاکستان کو ہونہار نوجوانوں کی شکل میں قدرت کی طرف سے ایک تحفہ ملا ہے ۔ ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس پروگرام ہماری قومی ہاکی ٹیم کو مستقبل میں اولمپکس اور دیگر چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے بہترین کھلاڑی فراہم کرنے کا ذریعہ بنے گا ۔
تقریب کی میزبانی کے فراءض معروف کمپئر اور اسپورٹس جرنلسٹ یحی حسینی نے انجام دئے ۔
بعد ازاں کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے گراءونڈ پرہاکی کے ٹرائلز کا آغاز ہوا اور تقریباََ پانچ سو کھلاڑیوں نے اس ٹرائلز میں حصہ لیا ۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اسپورٹس ڈائریکٹر نے سرسید یونیورسٹی کے شعبہ اسپورٹس کی کاوشوں کی بے حد تعریف کی اور بطورِ خاص یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈائریکٹر مبشّر مختار کی شاندار کارکردگی کو سراہا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here