چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی ہدایت پریوسی 23 شانتی نگر وملحقہ آبادیوں میں جراثیم کش ادویات کا بڑے پیمانے پر چھڑکاؤ

0
1478

کراچی(نمائندہ خصوصی)چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی ہدایت پرکورونا کیسز سامنے آنے کے بعد یوسی 23 شانتی نگر وملحقہ آبادیوں میں جراثیم کش ادویات کا بڑے پیمانے پر چھڑکاؤ عمل میں لایا گیا ہے مذکورہ علاقوں کے چپے چپے پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا اور عوام کو ہدایت کی گئ کہ وہ باہر نکلنے سے مکمل اجتناب برتیں چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ ضلع شرقی میں کورونا کیسز سے نمٹنے کیلئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کررہے ہیں جن یوسیز میں کورونا کیسز موجود ہیں وہاں اسپیشل ٹاسک کے طور پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں یوسی 23 میں آج بھرپور جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا ہے جو یوسیز سیل کی گئیں ہیں ان میں بلدیہ شرقی کورونا وائرس بچاؤ کے حوالے سے اپنا ہر ممکن کردار ادا کر رہی ہے اور آئندہ بھی کرے گی سیل ہونے والی یوسیز میں مستحقین تک راشن کی فراہمی کیلئے اپنا کردار بھی ادا کریں گے فی الوقت جن علاقوں میں کیسز سامنے آرہے ہیں انہیں پھیلنے سے روکنے کیلئے مناسب اقدامات کرنا ضروری ہیں.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here