علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجیکے زیرِ اہتمام تقریب تقسیمِ انعامات کا انعقاد

0
408
سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار اورٹینگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ کے ایگزیکیٹو صدر میکس مارک علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام منعقدہ تقسیمِ تقریبِ انعامات سے خطاب کر رہے ہیں ۔

علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجیکے زیرِ اہتمام تقریب تقسیمِ انعامات کا انعقاد
کراچی :(اسٹاف رپورٹر)علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام تقسیمِ انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبوں میں ، طلباء کے تیارکردہ بہترین پروجیکٹس پر انعامات دئے گئے ۔ پروجیکٹ کی نمائش کے لیے تقریباََ 800 پروجیکٹس موصول ہوئے جس میں سے معیار اور جدت کے لحاظ سے 300 پروجیکٹس کا انتخاب کیا گیا، جبکہ میرٹ کی بنیاد پر 24 پروجیکٹس انعامات کے حقدار قرار پائے ۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار تھے ۔ تقریب میں سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے چیئرمین مسرور شیخ نے بطورِ خاص شرکت کی ۔
اس موقع پرجدید چینی زبان کی تعلیم اور تربیتی تعاون کے فروغ کے لیے علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اورٹینگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کئے گئے ۔ ٹینگ گروپ کاروباری مقاصد سے قطع نظر تعلیم کے شعبے میں خدمات انجام دینے کے تصور پر عمل پیرا ہے ۔ یہ ادارہ تدریسی اور تعلیمی معیار کو بہتر بناتے ہوئے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کی کوششوں سے چینی زبان سیکھنے اور چینی ثقافت کوسمجھنے میں مدد دینے کے لیے پُرعزم ہے ۔
ٹینگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ کے ڈائریکٹر اور ایگزیکیٹو صدر میکس مارک نے کہا کہ علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، پاکستان کے بہترین ٹیکنیکل ایجوکیشن کے اداروں میں سے ایک ہے ۔ تجربہ کارفیکلٹی کے ساتھ یہ ادارہ طلباء کو بہترین سہولیات فراہم کر رہا ہے ۔ ہم انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ تعاون کرنے کے حوالے سے بہت پُراعتماد ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ نتیجہ خیز اور بامعنی تعاون کی توقع رکھتے ہیں جو خاص طور پر کم آمدنی والے خاندان سے تعلق رکھنے والے طلباء کو فائدہ پہنچائے گا ۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ یہ دور ٹیکنالوجی کا دور ہے ۔ مصنوعی ذہانت، تیکنیکی ترقی میں انقلابی تبدیلی لے کر آئی ہے ۔ طلباء کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تمام آئیڈیاز بہت اچھے اور متاثرکن تھے جوطلباء کی تخلیقی صلاحیتوں اور مہارت کی عکاسی کرتے ہیں ۔ تمام پروجیکٹس میں ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال کیا گیا ان میں کئی پروجیکٹس ایسے ہیں جوقومی مفاد کے حامل ہیں ۔ وقت کا تقاضا ہے کہ صنعتی شعبے کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کئے جائیں ۔ انھوں نے بتایا کہ مصنوعی ذہانت کا کورس سب سے پہلے سرسید یونیورسٹی کے کنٹی نیوشن ایجوکیشن پروگرام کے تحت شروع کیا گیا تھا ۔
ٍانہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو اب تدریس کے علاوہ طلباء کی تربیت اس انداز سے کرنی ہے کہ وہ دنیا میں ہونے والی تیزرفتارتبدیلی کے ساتھ اپنے آپ کو ہم آہنگ کرسکیں ۔ طلباء کو نئے تصورات پر کام کرنا چاہئے ۔ کئی پروجیکٹس ایسے ہیں جو بہت اہم ہیں اور صنعتی اہمیت رکھتے ہیں اور کسی بھی کمپنی کے اشتراک سے تجارتی بنیاد پر بنائے جاسکتے ہیں ۔
علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے کنوینئر انجینئر محمد ارشد خان نے کہا کہ ٹریڈ فیئر اور پروجیکٹس کی نمائشیں طلباء کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں جہاں وہ اپنی تخلیقی و تعمیری صلاحیتوں کا اظہار کرسکتے ہیں اور انھیں اس کے توسط سے نئے تصورات اور علم حاصل کرنے کے مواقع حاصل ہوتے ہیں ۔ علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ میں طلباء کو اس انداز سے تربیت دی جاتی ہے کہ وہ سیکھنے کے علاوہ بدلتے ماحول کے ساتھ اپنے آپ کو بخوبی ڈھال سکیں ۔
اس موقع پر AIT کے پرنسپل شاہد جمیل نے بھی خطاب کیا اور;657384; کی ترقی اور کامیابی کے سفر کی تفصیل پیش کی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here