اچھی فٹنس اور قوت مدافعت سے ہی کورونا متاثر کھیلوں کے میدانوں کی ویرانی و کھلاڑیوں کی مایوسی دور کی جاسکتی ہے.سید فخر علی شاہ

0
1407
ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کولمبو میں شرکت کے موقع پر پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کا مینیجر محمد محسن خان, دیگر آفیشلز پرویز احمد شیخ, شاہد آفتاب, طارق ندیم کے ساتھ گروپ.امید ہے کرونا نجات کے بعد میدانوں میں پھر بہاریں لوٹ آئیں گی

پاکستان کو انڈر 12 بیس بال ایشین چیمپیئن شپ تائیوان میں شرکت کی نمائندگی ملنا خوش آئند ہے.کھلاڑی بتائے گئے حفاظتی انداز سے ہوم پریکٹس مذید تیز کردیں.صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال
کوٹری/لاہور( اسٹاف رپورٹر ) اچھی فٹنس اور بہترین قوت مدافعت سے ہی کورونا سے متاثر کھیلوں کے میدانوں کی ویرانی و کھلاڑیوں میں پھیلی مایوسی دور کی جاسکتی ہے”. یہ بات پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے پاکستان کو شاندار کارکردگی کی بنا پر انڈر 12 بیس بال ایشین چیمپیئن شپ تائیوان میں شرکت کی نمائندگی ملنے کے بعد فیڈریشن کے میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ سے گفتگو میں کہی.انکا کہنا ہے ہے کہ یہ خبر پاکستان میں بیس بال سے وابسطہ آفیشلز و کھلاڑیوں کے لیئے پرمسرت ہے.تائیوان کرونا میں مبتلا سب سے کم انفیکٹڈ ملک ہے اور منتظمین نےکورونا سے سختی اور موئثر انداز سے نمٹنے کے بعد جولائی میں ہونے والی چیمیئن شپ کو نومبر میں منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے جس سے دنیا بھر کے اسپورٹس حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے.انشاء اللہ اس حوصلہ افزاء اعلان کے بعد کھیلوں کے میدانوں میں موجود ویرانی اور بیس بال کھلاڑیوں کی مایوسی اور بے چینی کورونا کے خاتمے کے ساتھ ہی ختم ہوجائےگی.ہم نے کورونا کے باعث اوپنگ کے فورا بعد ملتوی کی گئی ورلڈ بیس بال کلاسک کوالیفائیر امریکہ سے واپسی پر پوری پاکستان ٹیم اور آفیشلز کو اپنے اپنے علاقوں میں پہنچنے کے بعد قرنطینہ کی ہدایات جاری کردیں تھیں اور دو ہفتوں کے بعد انہیں کورونا سے متعلق تمام حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اور حکومتی احکامات کی پیروی کرتے ہوئے سیلف پریکٹس کا سلسلے کو شروع کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی تھیں.انہوں نے اس سلسلے کو مذید تیز کرنے کے لیئے کھلاڑیوں کے لیئے روزانہ دوپہر 12 سے 2 بجے تک آن لائن ہوکر وڈیو کانفرنس میں شریک ہونے کی تلقین کی ہے تاکہ وہ اپنے آفیشلز و کوچز سے مفید مشورے لے سکیں اور ساتھ ہی واٹس اپ گروپ پر اپنی پریکٹس کی وڈیوز جاری کریں تاکہ غلطیوں کی نشاندہی کی جاسکے.انہوں نے مذید کہا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق کہ وابائی مرض سے ایسے بھاگو جیسے شیر سے ڈر کر بھاگتے ہو لہذا ہمیں کورونا سے ڈرنا چاہیئے تبہی تو ہم اس سے اپنی حفاظت کریں گے .انہوں نے اس ضمن میں مذید بہتر اقدامات کرنے کی غرض سے فیڈریشن کے سینیئر نائب صدر و سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینیئر محمد محسن خان, ہیڈ کوچ مصدق حنیف, وومین چیئرپرسن سادیہ علوی, سیکریٹری عائشہ ارم اور دیگر زمیداران سے بھی تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح کھلاڑیوں کی فٹنس اور قوت مدافعت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here