علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی میں سیمنار،”انسان کی زندگی میں ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کی اہمیت”

0
994

 “علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی میں سیمنار،”انسان کی زندگی میں ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کی اہمیت
علیگڑھ اورسر سید یونیورسٹی میں اسپورٹس جمنازیم کا قیام،اسپورٹس کنوینئر(اے آئی ٹی) قاضی نصر عباس
کراچی:(ارشاد احمد خان / طلعت محمود) علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی میں مورخہ24 جون بروز جمعہ 2022 کوایک سیمنارکا انعقاد ہوا. “انسان کی زندگی میں ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کی اہمیت” یہ سیمنار اے آئی ٹی کی لائبریری میں منعقد کیاگیا.جس کی نظامت کے فرائض مرزا میتین بیگ نے ادا کیے. تلاوت کلام پاک کی سعادت فیصل محمود نے حاصل کی.ویلکم تقریرمیں پرنسپل اے آئی ٹی شاہد جمیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ پہلی مرتبہ اے آئی ٹی میں اس نوعیت کے سیشن کا آغاز کررہے ہیں تاکہ طالب علموں کی حوصلہ افزائی  اس قسم کی صحت مندانہ سرگرمیوں کے ذریعے ہوسکے،شرکت کرنے والے مہمانان گرامی کا تعارف بھی کرایا گیا.
ڈاکٹرباسط انصاری چیرمین ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنس، کراچی یونیورسٹی،توصیف احمد سابق ٹیسٹ کرکٹر،مرزاابراہیم سعید،فٹنس کنسلٹنٹ (سی ای او) فٹنس لیب بائی ابراہیم،محمد کاشف، فٹنس کنسلٹنٹ (سی ای او) واریئر(ڈین) اورشوکت مرزا،لیول فور (ماسٹر کوچ) اور ریجنل ہیڈ کوچ (پی سی بی)
پرنسپل شاہد جمیل اے آئی ٹی ،کنوینئراسپورٹس (اے آئی ٹی) قاضی نصر عباس اوراسپورٹس انچارج (اے آئی ٹی) طلعت محمود نے تمام مہما نان گرامی کو پھولوں کے گلدستہ بھی پیشن کیےگیے.پروگرام کی ابتداء میں مرزا میتن بیگ نےکہا کہ فزیکل فٹنس کا خیال نہ رکھنے والوں کوبڑھاپے میں تکالیفوں سے واسطہ پڑتا ہے.
توصیف احمد سابق ٹیسٹ کرکٹرنے اپنے خطاب میں کہا کہ فزیکل فٹنس کی آگاگہی تمام لوگوں تک پہنچائیں،اس سے تمام طالب علموں کو مستقبل میں بہت فائدہ ہوگا.توصیف احمد نے بتایا ان کی فیملی کا تعلق علیگڑھ سے ہے.
ڈاکٹرباسط انصاری چیرمین ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنس،کراچی یونیورسٹی نے ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اوراس کی اسپورٹس سائنس کی افادیت بتائی.گراس روٹ لیول پراس کوبرقرار رکھنے پرانسانی جسم کو فٹنس کے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں. ایسے بہترین ایونٹ ہوتے رہنے چاہیے.
مرزاابراہیم سعید،فٹنس کنسلٹنٹ (سی ای او )فٹنس لیب بائی ابراہیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ جیسے جیسے وقت آگے کی طرف جاتا ہےتو
( ٹوٹ پھوٹ ) کاعمل شروع ہوجاتا ہے.لیکن اگرفزیکل فٹنس کوپابندی سے جاری رکھا جائے اور کھانےمیں کیلوریز کا خیال رکھا جائے تو اس طرح کے لوگوں کو پڑھاپے میں کوئی تکا لیف نہیں ہوتی.
محمد کاشف، فٹنس کنسلٹنٹ (سی ای او ) واریئر(ڈین) نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر فزیکل فٹنس برقراررکھی ہوئی ہے توجسم کے تمام
اعضاء بہترین طریقے سے کام کرتے ہیں،کیونکہ جسم اللہ کی بنائی ہوئی مشینری ہے.یہ صرف تنائوکا لیول زیادہ ہونے کی وجہ سے
ڈائون ہوجاتا ہے.
شعیب جٹ اینکرپرسن (اے آروی چینل ) نے اپنے خطاب میں فزیکل فٹنس پر بہت زور دیا انہوں نے اپنے خطاب میں جنگل میں شیر کی مثال
دی،جوکہ پھرتیلا ہے اور جنگل کا بادشاہ ہے،لیکن اس کے مقابلے میں ہاتھی کی فٹنس نہ ہونے کے برابرہے، شیراپنی فٹنس کی وجہ سے پھرتیلا اور جنگل کا بادشاہ ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ اچھی فٹنس کی وجہ سے آپ بہت سی بیماریوں سے محفوط رہتے ہیں.
آخر میں پرنسپل اے آئی ٹی شاہد جمیل اوراسپورٹس کنوینئر( اے آئی ٹی) قاضی نصر عباس نے تمام مہمان گرامی کویادگاری شیلڈ پیش کی،اور اس کے ساتھ مرزا متین بیگ کوشاباشی سرٹیفکٹ دیا گیا.پروگرام کے آخر میں اسپورٹس کنوینئر(اے آئی ٹی) قاضی نصر عباس نے تمام شرکاء اورمہمان گرامی کی شرکت پران کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے بتایا کہ اسپورٹس جمنازیم کرنے کے قیام پر کام ہورہا ہے تاکہ علیگڑھ اورسر سید یونیورسٹی کے طالب علم بہترین صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here