پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل تابناک ہے ۔ عمران علی

0
628

پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل تابناک ہے ۔ عمران علی
لاہور:(اسٹاف رپورٹر) گزشتہ کچھ برسوں کے مشکل حالات کے بعد پاکستان فلم انڈسٹری پھر سے ترقی کر رہی ہے اور امید ہے کہ آنے والے دنوں میں اس میں مزید بہتری آئے گی ان خیالات کا اظہار معروف فلم میوزک ڈائیریکٹر عمران علی نے گفتگو کرتے ہوئے کیا موسیقارعمران علی ایک دہائی سے میوزک سے وابستہ ہیں اور مختلف گانوں کو میوزک دے چکے ہیں عمران علی نے حال ہی میں پاکستان فلم رہبراکے لئے راحت فتح علی خان کے گانے کا میوزک دیا جسے شائقین کے لئے رواں ہفتے میں ریلیز کر دیا جائے گا اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران علی کا کہنا تھا کہاس گانے کا میوزک بہترین ہے جو شائقین اور خصوصا راحت فتح علی خان کے مداحوں کو پسند آئے گا ان کا کہنا تھا کہ فلم کی ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ کام کا تجربہ اچھا رہا اور پر امید ہوں کہ آئندہ بھی فلم انڈسٹری میں کام کروں گا ۔ عمران عی کا مزید کہا کہ فلم رہبرا میں راحت فتح علی خان کے گانے کے علاوہ ایک ائٹم سانگ کا میوزک بھی دیا ہے جو یقینا شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گا عمران علی کا کہنا تھا کہ وہ کئی میوزک پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں جنہیں جلد ریلیز کیا جائے گا یاد رہے فلم رہبرا کی اسٹار کاسٹ میں احسن خان ، عائشہ عمر ، غلام محی الدین ، سہیل سمیر ، صبا فیصل ، عدنان حیدر اور دیگر شامل ہیں فلم کے رائٹر اسد علی جبکہ ڈائریکٹر امین اقبال اور پروڈیوسر سائرہ افضل ہیں فلم رہبرا راوں ماہ سینماو ¿ں کی زینت بنے گی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here