بیس سال بعد کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ اور کلبز کے ایچ اے کے بینر تلے متحد ہوگئے

0
1179
چیف آف آرمی اسٹاف انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کے اجلاس کے موقع پر کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ اور کلبز کے عہدیداروں کا چیئرمین کے ایچ اے گلفراز خان اور سیکریٹری حیدر حسین کے ہمراہ گروپ فوٹو

بیس سال بعد کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ اور کلبز کے ایچ اے کے بینر تلے متحد ہوگئے۔
تمام کلبز کا چیف آف آرمی اسٹاف انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ میں بھر پور شرکت کا فیصلہ
چیمپئن شپ کی کامیابی کے لئے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے ساتھ کھڑے ہیں، شرکاء
ٹورنامنٹ کی کامیابی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کا بروئے کار لائیں گے، شرکاء کا عزم
کے ایچ اے کی میزبانی چیمپئن شپ کی کامیابی پر مہر ہے، ارشاد حیدر/ صغیر حسین
کراچی کے ساتھ مختلف مقامات پر کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں 35 کلبز ایکشن میں نظر آئیں گے، حیدر حسین
اولمپیئن ناصر علی اپنی ٹیم کے ہمراہ چیمپئن شپ کے دوران چیف آبزرور کے فرائض انجام دیں گے، حیدر حسین
کراچی:( اسپورٹس رپورٹر) چیف آف آرمی اسٹاف انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کے ایک اعلی سطح اجلاس کے ایچ اے کے چیئرمین گلفراز احمد خان کی زیر صدارت ہو، کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے اجلاس کی خاص بات 20 سال بعد کراچی کے ساتوں ڈسٹرکٹ اور کلبز کے عہدیداروں کا کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم پر متحد ہونا تھا۔ اجلاس میں 50 سے زائد کلب کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر و سیکریٹری کے ایچ اے حیدر حسین نے شرکاء کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا، حیدر حسین کا کہنا تھا چیف آف آرمی اسٹاف انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ پی ایچ ایف کے ویژن کے مطابق ہے، اس چیمپئن شپ سے ہاکی کو ایک نئی زندگی ملے گی، پاکستان آرمی نے قومی کھیل کے فروغ میں ہمیشہ ایک قدم آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کیا ہے تاہم اس بار گراس روڈ لیول پر ہاکی ایونٹ کا انعقاد اس بات کو ثبوت ہے کہ مسلح ادارے پاکستان ہاکی کے ساتھ ہیں۔ اجلاس کے دوران سابق انٹرنیشنل ہاکی پیلئر ارشاد حیدر اور صغیر حسین نے ایونٹ کی کامیابی کے لئے کے ایچ اے کا بھر ساتھ دینے اور پی ایچ ایف کی ہدایات پر مکمل عمل کرنے کا عندیہ دیا، ان کا کہنا تھا کہ کے ایچ اے کی میزبانی ایونٹ کی کامیابی کی ضمانت ہے،
ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر و سیکریٹری حیدر حسین کے مطابق ان کے ساتھ گلفراز احمد خان، ڈاکٹر ایس ماجد، اعجاز الدین، ریاض الدین، جاوید اقبال، ارشاد حیدر، صغیر حسین، ابوذر امراؤ، امتیاز الحسن، رانا نزاکت، زاہد اقبال، پرویز اقبال، تسنیم عثمانی، عرفان الحق، آلے حسن، محسن علی خان، اسد ظہیر، ماجد رفیق، زبیر احمد، محمد علی جعفری، عادل عسکری، اور مزمل حسین کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ میں آرگنائزر کی حیثیت سے خدمات انجام دینگے، جبکہ سابق کپتان اولمپیئن ناصر علی اپنی ٹیم اولمپیئن افتخار سید، خرم عارف(KDA) فیصل اسمعیل، اسد قریشی، تسنیم عثمانی کے ساتھ چیمپئن شپ کے دوران چیف آبزرور کے فرائض انجام دیں گے،میجر شاہ نواز خان، میجر محمود لغاری، عامر عزیز اور اعظم خان ڈسپلنری کمیٹی کے فرائض انجام دیں گے،اجلاس میں مختلف کلبز کے عہدیدار اورسابق انٹرنیشنل ہاکی پلیئرز لئیق لاشاری، عرفان الحق، شارق رضوی، محمود علی خان، اسد قریشی، خالد جونیئر، عاصم خان، علی اذلان خان، عرفان طاہر، فیصل اسمعیل، طارق نیازی، سرفراز اسلم، منصور حیدر، محمد ندیم، واحد حسین، اسد ظہیر، محسن علی خان، راجا انور کمال، فرحان احمد، جاوید علی، ملک شہزاد، پروفیسر راؤ جاوید اقبال، عظمت پاشا، عنصر، آصف رضا، ذیشان امتیاز، اور معین عالم سمیت دیگر بھی موجود تھے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here