نائٹ رائیڈرز نے متحدہ عرب امارات کی ٹی ٹونٹی لیگ میں ابوظہبی فرنچائز حاصل کر لی

0
793

نائٹ رائیڈرز نے متحدہ عرب امارات کی ٹی ٹونٹی لیگ میں ابوظہبی فرنچائز حاصل کر لی
نائٹ رائیڈرز گروپ کے اہم شریک بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور UAE کی T20 لیگ کے چیئرمین خالد الزرونی درمیان فرنچائز کا معاہدہ ہوا.
UAE کی T20 لیگ ایمریٹس کرکٹ بورڈ کی منظور شدہ، فلیگ شپ پروفیشنل T20 لیگ ہے.
متحدہ عرب امارات:(اسٹاف رپورٹر) یو اے ای ٹی ٹوئنٹی لیگ میں نائٹ رائیڈرز گروپ نے ابوظہبی فرنچائز کی ملکیت اور اسے چلانے کے حقوق حاصل کر لیے ہیں پچھلی دہائی کے دوران، نائٹ رائیڈرز گروپ T20 کرکٹ میں اپنی انفرادیت قائم کرنے میں کامیاب ہو ا۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں 2008 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے قیام کے بعد، نائٹ رائیڈرز 2015 میں کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کے مالک بنے۔ حال ہی میں، نائٹ رائیڈرز گروپ نے USA میں میجر لیگ کرکٹ (MLC) میں اہم سرمایہ کاری اور لاس اینجلس کے بڑے علاقے میں فرنچائز شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
نائٹ رائیڈرز گروپ کی یہ سرمایہ کاری، جس کی قیادت بالی ووڈ کے سپر اسٹار، شاہ رخ خان، جوہی چاولہ اور ان کے شوہر جے مہتا کے ساتھ کر رہے ہیں، دنیا بھر میں اپنی چوتھی T20 فرنچائز IPL، CPL، MLC اور اب UAE کی T20 لیگ میںکی ہے۔
شاہ رخ خان نے طویل مدتی معاہدے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ؛ “کئی سالوں سے، ہم عالمی سطح پر نائٹ رائیڈرز کے برانڈ کو مستحکم کر رہے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ اس کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے ان کو مزید کہنا ہے کہ UAE میں T20 کرکٹ کے امکانات روشن ہیں اور ہمیں اس کا ادراک ہے UAE کی T20 لیگ کا حصہ بنناہمارے لئے باعث مسرت ہے اور ہم پرامید ہے کہ یہ لیگ بہت کامیاب ہو گی.
یو اے ای ٹی ٹوئنٹی لیگ کے چیئرمین خالد الزرونی نے کہا؛ “ٹی 20 فارمیٹ کو بڑھانے کا عزم اور نائٹ رائیڈرز گروپ نے دنیا بھر میں فرنچائز کرکٹ میں اپنی شمولیت کے ذریعے جو مہارت اکٹھی کی ہے، وہ غیر متنازعہ ہے۔ ہم UAE کی T20 لیگ کے ساتھ ان کی شمولیت سے بہت خوش ہیں یقینا ان کی شمولیت سے لیگ کی ساکھ مزیدمستحکم ہوئی ہے اور پیشہ ورانہ مہارت سے لیگ بہترین نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہو گی،ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے جنرل سیکرٹری مبشر عثمانی نے کہا۔ “ہم فرنچائز ٹیم کے مالک کے طور پر لیگ کے ساتھ نائٹ رائیڈرز گروپ کی وابستگی سے خوش ہیں، ہمیں یقین ہے کہ یہ ایسوسی ایشن نائٹ رائڈرز برانڈ اور لیگ دونوں کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہوگی۔ UAE کی T20 لیگ میں عالمی کرکٹ کے بڑے نام نظر آئیں گے۔ کے کے آر اور ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے سی ای او مسٹر وینکی میسور نے کہا کہ “یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ٹی 20 کرکٹ میں مسلسل ایک عالمی برانڈ کے طور پر پہچانا گیا ہے۔ جیسے جیسے ٹی 20 کرکٹ دنیا بھر میں پھیل رہی ہے، ہماری کوشش ہو گی کہ ہم ایک اہم کردار ادا کریں اوردنیا بھر میں کھیل کو فروغ کے لئے کام کریں متحدہ عرب امارات میں ہونے والی پیشرفت میں گہری دلچسپی رہی ہے اور ہماری توسیع ہماری طویل مدتی حکمت عملی کے مطابق ہے جو آئندہ بھی جا ری رہے گی ۔
UAE کی T20 لیگ ایک پروفیشنل فرنچائز پر مبنی T20 فارمیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 6 فرنچائز ٹیمیں 34 میچوں کے ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔ یاد رہے کے نائٹ رائیڈرز گروپ کے علاوہ Reliance ، Lancer Capital ، GMR گروپ ، اڈانی کروپ اور Capri گلوبل نے UAE T20 لیگ میں ایک ایک فرنچائز حاصل کر چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here