انٹرا سکولز اینڈ کالجز تھروبال چیمپیئن شپ شروع ہوگئی

0
661

انٹرا سکولز اینڈ کالجز تھروبال چیمپیئن شپ شروع ہوگئی
لاہور:(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام انٹر سکولز اینڈ کالجز تھروبال چیمپیئن شپ واپڈا سپورٹس کمپلیکس لاہور میں شروع ہوگئی ہے۔چیمپئن شپ کا افتتاح واپڈا سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل مشرف خان نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان تھروبال فیڈریشن کے صدر رزاق گل، سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں اور آرگنائزنگ سیکرٹری اصغر انجم کے علاوہ شائقین اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔چیمپئن شپ میں پچاس کے قریب سکولز اور کالجز کے بوائز اور گرلز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اور چیمپین شپ 27 فروری تک جاری رہے گی۔ چیمپین شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز، اسناد اور کیش ایوارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here