جماعت نہم سائنس گروپ کی مارک شیٹس جاری کرنے کا اعلان

0
1548

جماعت نہم سائنس گروپ کی مارک شیٹس جاری کرنے کا اعلان
کراچی:( اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سال 2021ء ایس ایس سی پارٹ ون (جماعت نہم) سائنس گروپ کی مارک شیٹس 26جنوری 2022ء سے جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ سید شرف علی شاہ کی ہدایت کے مطابق ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹونے تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ تاریخوں کو اپنے اتھارٹی لیٹر،شناختی کارڈ کی کاپی یا اپنے نمائندے کی آفس کارڈ کی کاپی کے ساتھبورڈ آفس کی پہلی منزل بلاک B کانفرنس ہال سے صبح 9:30 بجے سے شام 4:00بجے تک مارک شیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔ بعد ازاں کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے کیسزکی وجہ سے بورڈ آفس میں مکمل ایس او پیز کا خیال اورآپس میں باہمی فاصلہ ضرور رکھیں،ماسک کا استعمال لازمی کریں۔انہوں نے اسکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ مارک شیٹس حاصل کرنے کے بعد فوری طور پر طلباء وطالبات کو لازمی دے دی جائیں۔ شیڈول کے مطابق بدھ26جنوری کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد، جمعرات27جنوری کو جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال، شاہ فیصل کالونی،جمعہ28جنوری کو لانڈھی، کورنگی، ملیر،بن قاسم اورہفتہ 29جنوری کو لیاری، کیماڑی، بلدیہ ٹاؤن، سائٹ، اورنگی ٹاؤن،گڈاپ، صدر کی مارک شیٹس حاصل کر سکیں گے۔ بعد ازاں طلباء وطالبات کی سہولت کیلئے اسکروٹنی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان پہلے ہی 18جنوری کو کیا جا چکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here