یونیورسٹی کی سطح پے اسپورٹس کے فروغ میں سر سید یونیورسٹی کا کردار مثالی ہے۔ ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین

0
1127
وائس چانسلر سر سید یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین مہمان خصوصی ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین کو سوینئر پیش کرتے ہوئے، رجسٹرار سرسید یونیورسٹی سید سرفراز علی، ڈین آف کمپیوٹنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز ڈاکٹر عقیل، کنوینیر اسپورٹس قاضی نصر عباس، ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار، شوکت مرزا اور چیئرمین کے ایچ اے گل فراز احمد خان بھی موجود ہیں۔
مہمان خصوصی ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین کے ساتھ کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی لڑکیوں کا گروپ فوٹو۔ چیئرمین کے اچ اے گل فراز احمد خان، کنوینر اسپورٹس قاضی نصر عباس، ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار، شوکت مرزا اور نعمان الدین بھی موجود ہیں۔

یونیورسٹی کی سطح پے اسپورٹس کے فروغ میں سر سید یونیورسٹی کا کردار مثالی ہے۔ ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین
کراچی:( اسٹاف رپورٹر) سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے زیراہتمام اور سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے منعقدہ تیسرے ایس ایس بی – ایس ایس یو ای ٹی اسپورٹس گالا کے دوسرے دن لڑکوں کے مقابلوں میں چیس، کرکٹ، ہاکی اور اسنوکر جبکہ لڑکیوں کے مقابلوں میں بیڈمنٹن، ٹیبلٹ ٹینس اور کرکٹ کے گیم کھیلے گئے۔ چیف گیسٹ ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین نے اسپورٹس کے فروغ میں سر سید یونیورسٹی کے کردار کو مثالی کردار دیا۔ انہوں نے کہا کےدیگر یونیورسٹیاں بھی سر سید یونیورسٹی کی طرح شہر کراچی میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کروائیں تو کراچی سے اور بھی زیادہ ٹیلینٹ نمایاں ہو گا۔
چیر مین کے ایچ اے گلفراز احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ سر سید یونیورسٹی تمام کھیلوں کے فروغِ میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور خاص طور پر باکی اور رسہ کشی کے کھیلوں کے فروغ میں سر سید یونیورسٹی کا نمایاں مقام ہے۔ کچھ دن پہلے ہی ٹگ آف وار کا انٹر کالجیٹ ٹورنامنٹ کروایا جس میں 36 کالجوں نے حصہ لیا اور اسلام آباد میں پرائم منسٹر کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کے سلسلے میں انٹر یونیورسٹی ہاکی چیمپئن شپ کروای جس میں پورے پاکستان سے 16 یونیورسٹیوں نے حصہ لیا، سر سید یونیورسٹی کے تمام ایونٹ بہترین انداز میں آرگنائز ہوتے ہیں۔ معزز مہمان یونیورسٹی کے سابق کوچ شوکت مرزا بھی طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لئے موجود تھے۔
لڑکوں کے مابین کھیلے گئے چیس کے مقابلوں میں شعبہ کمپیوٹر سائنس نے پہلی، انفارمیشن ٹیکنالوجی نے دوسری اور کمپیوٹر انجینئرنگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔لڑکوں کے مابین کھیلے گئے ہاکی کے مقابلوں میں شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ نے پہلی، سول انجینئرنگ نے دوسری اور آرکیٹیکچر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لڑکوں کے مابین کھیلے جانے والے اسنوکر کے مقابلوں میں شعبہ سافٹویئر نے پہلی، ایلیکٹرونک نے دوسری اور سول انجیرنگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
لڑکیوں کے مابین کھیلے جانے والے کرکٹ کے مقابلوں میں سافٹویئر نے پہلی کمپیوٹر انجینئرنگ نے دوسری اور الیکٹرونک انجینئرنگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لڑکیوں کے بیڈمنٹن کے مقابلوں میں کمپیوٹر انجینئرنگ نے پہلی، بایو میڈیکل نے دوسری اور آرکیٹیکچر نے تیسری پوزیشن حاصل کی. لڑکیوں کے ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں سافٹویئر نے پہلی، بایو میڈیکل نے دوسری اور کمپیوٹر سائنس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here