سینیٹ آف پاکستان سے جرنلسٹس پروٹیکشن بل کی منظوری کا خیرمقدم ،کراچی یونین آف جرنلسٹس
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یوجے) نے سینیٹ آف پاکستان سے جرنلسٹس پروٹیکشن بل کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔ کے یو جے کے صدر اعجاز احمد ، نائب صدور ناصر شریف، لبنیٰ جرار، جنرل سیکریٹری عاجز جمالی، جوائنٹ سیکریٹریز رفیق بلوچ، طلحہٰ ہاشمی، خازن یاسر محمود اور مجلس عاملہ کے اراکین نے ایک مشترکہ بیان میں بل کی منظوری پر حکومت خصوصاً وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین، وزیر مملکت فرخ حبیب اور وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کے ساتھ ساتھ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور اراکین پارلیمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں وزارت اطلاعات و نشریات اور وزارت قانون پر زور دیا کہ مذکورہ بل کے تحت جلد از جلد ایک آزاد کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے۔