Sports

عالمی جونیئر ہاکی کپ میں شرکت کرنےوالی18رکنی پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کی قیادت رانا عبدالوحید کرینگے۔

عالمی جونیئر ہاکی کپ میں شرکت کرنےوالی18رکنی پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کی قیادت رانا عبدالوحید کرینگے۔
لاہور:(اسٹاف رپورٹر) عالمی جونیئر ہاکی کپ میں شرکت کرنےوالی18رکنی پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کی قیادت رانا عبدالوحید کرینگے۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی جانب سے بھجوائی گئی کھلاڑیوں کی فہرست آویزاں کردی، پاکستان ہاکی فیڈریشن ذرائع نے بھی عالمی جونیئر ہاکی کپ میں شرکت کرنے والے 18رکنی قومی جونیئر ہاکی سکواڈ کی تصدیق کردی۔
انڈیا کے شہر بھوبنیشور میں 24نومبرتا 5 دسمبر منعقد ہونے والے ایف آئی ایچ جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے 18 رکنی پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیون میں رانا عبدالوحید (کپتان)، وقار(گول کیپر)، عقیل احمد، رضوان علی، معین شکیل، عدیل لطیف،محمد حماد الدین انجم، عبدالحنان شاہد، غضنفر علی، عمیر ستار، عبداللہ اشتیاق (گول کیپر)محب اللہ، ابوذر، محسن حسن، عبدالمنان، عبدالرحمٰن، رومان خان اور محمد عبداللہ شامل ہیں جبکہ ہیڈ کوچ دانش کلیم، کوچ رانا ظہیر احمد، کوچ مدثر علی خان، ویڈیو انالسٹ ابوذر امراؤ اور ڈاکٹر سید اسد عباس شاہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دینگے
قومی جونیئر ہاکی سکواڈ 20 نومبر کو بذریعہ ھوائی جہاز براستہ دوبئی انڈیا روانہ ھوگا۔ گرین شرٹس کو بھوبنیشور انڈیا پہنچنے کے لئے تین فلائٹس بدلنا ھونگی۔ قومی ہاکی سکواڈ 6 دسمبر کو پاکستان واپسی کے لئے روانہ ھوگا۔ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم 21 اور 22 نومبر کو پریکٹس میچز کھیلے گی۔21 کو چلی کے خلاف جبکہ 22 کو کینیڈا کے خلاف پریکٹس میچ کھیلا جائیگا۔ سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف آصف باجوہ کے مطابق ان میچز کی فوٹیج بنانےکی اجازت نہیں ھوگی۔ قومی ہاکی سکواڈ اپنا پہلا میچ 24 نومبر کو جرمنی کے خلاف کھیلے گی۔

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW