جامعہ کراچی: ایم فل، پی ایچ ڈی،ایم ایس اور ایم ڈی کے انٹرویوز کے لئے امیدواروں کی فہرست جاری

0
1158

جامعہ کراچی: ایم فل، پی ایچ ڈی،ایم ایس اور ایم ڈی کے انٹرویوز کے لئے امیدواروں کی فہرست جاری
جامعہ کراچی کے رجسٹرارپروفیسرڈاکٹر سلیم شہزادکے اعلامیے کے مطابق ایم فل،پی ایچ ڈی،ایم ایس(سرجری) اور ایم ڈی(میڈیسن) آن لائن داخلے برائے سال 2020 ء کے انٹرویوز کے لئے امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔
طلباوطالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پورٹل www.uokadmission.edu.pkپر جاری کردہ فہرست میں اپنا اسٹیٹس چیک کریں۔

…………………………………………………………………

جامعہ کراچی: سیمسٹرکے ضمنی امتحانی فارم آن لائن جمع کرائے جاسکتے ہیں.
نچارج سیمسٹرایگزامینیشن سیکشن جامعہ کراچی ڈاکٹر تاثیر احمد خان کے مطابق سیمسٹر کے ضمنی امتحانات 2019 ء کے امتحانی فارمز آن لائن جمع کرانے کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کی قیادت میں اور ڈاکٹر تاثیر احمد خان کی زیر نگرانی جامعہ کراچی کے شعبہ سمسٹر امتحانات کو ڈیجیٹلائزیشن کی جانب مثبت پیش قدمی کی جارہی ہے اور مذکورہ عمل اسی حکمتِ عملی کی جانب ایک قدم ہے۔
طلباوطالبات ویب سائٹsesuok.edu.pkپرجاکر ڈائریکٹ یا جامعہ کراچی کی ویب سائٹ www.uok.edu.pkکے ذریعے خود کو رجسٹر کرنے کے ساتھ امتحانی فارم جمع کر سکتے ہیں۔
امتحانی فیس ملک بھر کے یوبی ایل کی کسی بھی برانچ میں حاصل شدہ واؤچر کے ذریعے جمع کرائی جاسکتی ہے۔ طلبہ کو ایڈمٹ کارڈ بھی اسی آن لائن پورٹل پر موصول ہوجائینگے۔

…………………………………..

جامعہ کراچی: مارکس شیٹ اور سرٹیفیکٹ کی تصدیق کے لئے ایک کاؤنٹر کھول دیا گیا
طلبہ تصدیق کے لئے اپنی اسناد بذریعہ ٹی سی ایس یا کسی بھی کورئیر کمپنی کے ذریعے بنام ناظم امتحانات جامعہ کراچی بھجواسکتے ہیں۔
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق موجودہ صورتحال میں طلباوطالبات کی سہولت کے لئے مارکس شیٹ اور سرٹیفیکٹ(تعلیمی اسناد) کی تصدیق (Verification) کے لئے شعبہ امتحانات میں ایک کاؤنٹر کھول دیا گیا ہے۔ خواہشمند طلبہ اپنے فارم ہمراہ متعلقہ دستاویزات اور بینک میں جمع ہونے والی فیس کی رسید بذریعہ ٹی سی ایس یا کسی بھی کورئیر کمپنی کے ذریعے بنام ناظم امتحانات جامعہ کراچی بھجواسکتے ہیں۔اسناد کی تصدیق کی فیس کے لئے جامعہ کراچی کی ویب سائٹ www.uok.edu.pk سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔
طلبہ اپنی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔ فارم اور بینک واؤچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
آرڈنری فیس جمع کرانے والے طلباوطالبات تصدیق کے لئے جمع کرائی جانے والی اسناد30 یوم جبکہ ارجنٹ کی فیس جمع کرانے والے طلبہ15 یوم اور موسٹ ارجنٹ کی فیس جمع کرانے والے طلبہ اپنی اسنادسات یوم (ایک ہفتہ)کے بعد شعبہ امتحانات کے گراؤنڈ فلو ر پر واقع کاؤنٹر سے صبح 11:00 تا دوپہر2:00 بجے تک حاصل کرسکتے ہیں۔
طلباوطالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فارم پر اپنے گھر کا مکمل پتہ بمعہ فون نمبر لازمی درج کریں۔جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات سے تصدیق شدہ اسناد کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ طلباوطالبات حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیزپر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here