سندھ کی ٹیمیں بین الصوبائی تھروبال چیمپیئن شپ کے مردوں اور خواتین کے فائنل میں پہنچ گئیں

0
658

سندھ کی ٹیمیں بین الصوبائی تھروبال چیمپیئن شپ کے مردوں اور خواتین کے فائنل میں پہنچ گئیں
کوئٹہ:( اسٹاف رپورٹر) بین الصوبائی تھروبال چیمپیئن شپ میں بلوچستان اور سندھ مردوں کے ایونٹ جبکہ سندھ اور پنجاب کی ٹیمیں خواتین کے ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں ہیں۔ فائنل مقابلے ( آج) اتوار کو کھیلے جائیں گے۔ گذشتہ روز مردوں کے کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں بلوچستان نے خیبرپختونخوا کو 2-0 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سندھ نے پنجاب کو 2-0 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی۔ اور اسی طرح خواتین کے پہلے سیمی فائنل میں سندھ نے خیبرپختونخوا کو 0-2 سے شکست دے فائنل میں جگہ بنالی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پنجاب نےگلگت بلوچستان کو 2-0 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
اس موقع پاکستان تھروبال فیڈریشن کے نائب صدر جعفر علی شاہ، سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں، بلوچستان تھروبال ایسوسی ایشن کی صدر میڈم اختر خان، پنجاب تھروبال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رانا سجاد اکبر، خیبرپختو نخوا ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ارشد حسین،
گلگت بلتستان ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ظہیر عباس اور اسلام آباد ایسوسی ایشن کے سیکرٹری معین الدین سی کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ چیمپیئن شپ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختو نخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here