آئی سی آر سی پریذنٹس ایس اے ایف نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی20کرکٹ چیمپئن شپ کا اعلان

0
648

آئی سی آر سی پریذنٹس ایس اے ایف نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی20کرکٹ چیمپئن شپ کا اعلان
ایونٹ آٹھ نومبر سے کراچی میں شروع ہوگا ،میچز ملک کے پانچ شہروں میں شیڈول ہیں
ملتان کی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی ،تمام کھلاڑیوں نے ویکسی نیشن مکمل کروالی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آئی سی آر سی پریذنٹس شاہد آفریدی فاءونڈیشن آٹھویں نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی20کرکٹ چیمپئن شپ آٹھ نومبر سے کراچی میں شروع ہو گی ۔ ایونٹ میں 16ٹی میں شرکت کریں گی ،ملتان کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی ،اس سلسلے میں پی پی ڈی سی اے کے سیکریٹری اور ٹورنامنٹ ڈائرکٹر امیر الدین انصاری نے بتایا کہ پی پی ڈی سی اے کا یہ مستقل ایونٹ کویڈ19کے باعث گزشتہ دو سال سے موخر ہو رہا تھا تاہم اس بار شیڈول کو فائنل کر کے نیشنل چیمپئن شپ ملک کے پانچ شہروں میں نئے فارمیٹ کے تحت منعقد کی جا رہی ہے ۔ جمیل کامران (ملتان)ٹورنامنٹ سیکریٹری جبکہ راجہ طاہر(اسلام آباد)جوائنٹ سیکریٹری ہونگے ۔ پہلے مرحلے کے میچز کراچی میں 8نومبر سے شروع ہونگے ،اس مرحلے میں کراچی ،حیدرآباد ،کوءٹہ اور کوءٹہ بولان کی ٹی میں شریک ہیں بقیہ مرحلے کے میچز ملتان ،لاہور کے پی اور اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے ۔ نیشنل چیمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل اسلام آباد جبکہ دوسرا کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل کو ورلڈ ڈس ایبلڈ ڈے کے موقع پر تین دسمبر کو شیڈول کیا گیا ہے ۔ آٹھویں نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی20کرکٹ چیمپئن شپ کے لئے انٹر نیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس اور شاہد آفریدی فاءونڈیشن کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی بھر پور تعاون حاصل ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل چیمپئن شپ میں شریک تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اپنی ویکسی نیشن کا عمل مکمل کر لیا ہے ۔ ایونٹ کے دوران بھی کویڈ19کے حوالے سے ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ ملتان کی ٹیم گزشتہ تین نیشنل چیمپیئن شپ کی فاتح رہی ہے اور وہ اس چیمپئن شپ میں مسلسل تیسری بار اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here