سر سید یونیورسٹی کی ایچ ای سی زون (جی) مینز ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل تک رسائی۔

0
761
ڈائریکٹر اسپورٹس سرسید یونیورسٹی مبشر مختار مہمان خصوصی ندیم قیوم (کنوینر, پروکٹوریل کمیٹی سرسید یونیورسٹی) کا استقبال کرتے ہوئے۔

مہمان خصوصی ندیم قیوم (کنوینر, پروکٹوریل کمیٹی سرسید یونیورسٹی) کا سرسید یونیورسٹی کی ہاکی ٹیم کے ساتھ گروپ۔ ڈائریکٹر اسپورٹس سرسید یونیورسٹی مبشر مختار، ڈائریکٹر اسپورٹس آئی او بی ایم ریاض اکبر، جاوید اقبال بیگ اور طارق خان بھی موجود ہیں۔

سر سید یونیورسٹی کی ایچ ای سی زون (جی) مینز ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل تک رسائی۔
کراچی :(اسٹا ف رپورٹر) سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ایچ ای سی زون (جی) ہاکی چیمپئن شپ میں سرسید یونیورسٹی نے آئی او بی ایم کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ سرسید یونیورسٹی کی جانب سے کھیلتے ہوئے کپتان حمزہ ہاشمی، انس صدیقی، طہہ رضا اور سیف اللہ نے ایک ایک گول اسکور کیا جبکہ آئی او بی ایم کا واحد گول علی حسنین نے اسکور کیا میچ کے مہمان خصوصی کنوینر پروکٹوریل کمیٹی ندیم قیوم تھے۔ جنہوں نے دونوں ٹیموں کو سراہا۔ میچ میں امپائرنگ کے فرائض اصغر علی اور تکریم افتخار نے سر انجام دیے میچ کے ٹیکنیکل آفیشلز نصرت حسین، عظمت پاشا اور اسد ظہیر تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس سرسید یونیورسٹی مبشر مختار، ڈائریکٹر اسپورٹس آئی او بی ایم ریاض اکبر، ڈائریکٹر اسپورٹس دیوان یونیورسٹی محمد حفیظ اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر جاوید اقبال بیگ بھی موجود تھے۔ چیمپئن شپ کا فائنل سرسید یونیورسٹی اور کراچی یونیورسٹی کے درمیان کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here