وزیر اطلاعات و محنت و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی پیپلزپارٹی کے سنئیر رہنما چئیرمین غلام محمد کی رہائش گاہ پہنچ گئے

0
624

وزیر اطلاعات و محنت و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی پیپلزپارٹی کے سنئیر رہنما چئیرمین غلام محمد کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے نائب صدر مرزا مقبول، جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر ظفر صدیقی، اقبال خاصخیلی، ایچ ایم گھنٹی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔
سعید غنی نے چیئرمین غلام محمد کے صاحبزادوں سہیل خان، شعیب اختر اور دیگر اہلخانہ سے تعزیت کی۔
چیئرمین غلام محمد پارٹی کے سنئیر کارکن کے ساتھ ساتھ پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے۔ سعید غنی
چیئرمین غلام محمد نے آمرانہ دور میں جمہوریت کے لیے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کی لیکن اپنی جدوجہد سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔ سعید غنی
مرحوم کی سیاسی اور سماجی خدمات کو کبھی نہ فراموش کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی ان کے خلا کو پورا کیا جاسکتا ہے۔ سعید غنی
الله تعالٰی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ سعید غنی
الله تعالٰی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین سعید غنی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here