سی ایس پی انٹر اسکواڈ سپر سکس کرکٹ ٹورنامنٹ کنگز کے نام

0
1523
سی ایس پی انٹر اسکواڈ سپر سکس کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک کامیاب کرکٹرز کا مہمان خصوصی عاصم انصاری ،خرم سعید ،خان شیر اور دیگر کے ساتھ لیا گیا گروپ فوٹو

سی ایس پی انٹر اسکواڈ سپر سکس کرکٹ ٹورنامنٹ کنگز کے نام
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) ایس پی کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام سی ایس پی انٹر اسکواڈ سپر سکس بوائز ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا گیا جس میں چار ٹیموں سی ایس پی قلندرز،سی ایس پی کنگز،سی ایس پی سلطان اور سی ایس پی گلیڈی ایٹر زنے شرکت کی ۔ سی ایس پی کنگز نے عمدہ کھیل پیش کر کے ٹورنامنٹ جیت لیا فائنل میں سی ایس پی سلطان کو شکست ہوئی جبکہ سی ایس پی گلیڈی ایٹرز نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ سی ایس پی قلندرز کے احمد ارشد،جان محمد اور احمد عالمگیر،سی ایس پی گلیڈی ایٹرز کے نذیر احمد ،عبدالرافع اور عزیز اللہ خان ،سی ایس پی سلطان کے زوہیب شکیل ،عبداللہ ہارون اور اللہ ڈوایا جبکہ سی ایس پی کنگز کے سفیان خرم ،بلاول سید اور رافع اللہ ننگیالی نے اپنے عمدہ کھیل سے سی ایس پی ایوارڈ جیتا ۔ اے سی سی لیول ٹو کوچ عاصم انصاری مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر خرم سعید ،ہیڈ کوچ سی ایس پی خان شیر ،کوچز منان کاکڑ ،ہادی مجلسی،ایم شہر یار اور کامران خان بھی موجود تھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here