کھیلوں کی سرپرستی جاری رکھیں گے، عبد الوسیم ممبر رابطہ کمیٹی

0
759

کھیلوں کی سرپرستی جاری رکھیں گے، عبد الوسیم ممبر رابطہ کمیٹی
کے ڈی اے پیس کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر راشد سبزواری ممبر رابطہ کمیٹی، طیب ہاشمی کی بھی شرکت
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر ) کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے زیر اہتمام کے ڈی اے پیس کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے انعقاد کے موقع پر تقریب کے مہمانِ خصوصی ممبر رابطہ کمیٹی عبد الوسیم نے کہا کہ معاشرے میں صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد ضروری ہے اور کے ڈی اے ایمپلائز یونین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ جس انداز میں اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر کے ڈی اے ایمپلائز یونین کا ادارے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو جاری رکھنا قابل ستائش عمل ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس طرح کے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر اپنی خاص سرپرستی جاری رکھتے ہوئے آئندہ بھی ایسے ٹورنامنٹس میں اپنا قلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے، دیگر مقررین میں ممبر رابطہ کمیٹی راشد سبزواری نے کہا کہ ہم کراچی کے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے اور حق داروں کو ان کا حق دلاتے رہیں گے، ایمپلائز یونین کے سرپرست اعلیٰ نوید انور صدیقی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کے ڈی اے میں موجود نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس طرح کے مزید ٹورنامنٹ کا انعقاد کرے تاکہ نوجوان نسل کو ایک صحت مندانہ ماحول فراہم کرسکیں، کے ڈی اے پیس کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل لینڈ ریکوری اور انجینئرنگ ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو کہ برابر رہا، لینڈ ریکوری کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز اسکور کئے، لینڈ ریکوری ٹیم کے مختار احمد نے 47، حسام الکبیر نے 34، محمد طلعت نے 23 رنز اسکور کئے، جبکہ انجینئرنگ ٹیم کی جانب سے جاوید اقبال نے 3، خرم عارف، رئیس احمد،طاہر جاوید نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا،لینڈ ریکوری کے جاوید اقبال کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا، اس موقع پر کامران کاکوری، طارق خان، عبد المعروف، ندیم کھوکر، ارشد انصاری،مسرور بھائی، ایم نسیم، کاشف احمد فاروقی اور ایاز منشی بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here