بلخصوص ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پورشن مافیا کا قلعہ قمع کیا جائے _ناصرحسین شاہ

0
810

بلخصوص ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پورشن مافیا کا قلعہ قمع کیا جائے _ناصرحسین شاہ
ڈپٹی کمشنر سینٹرل کو غیر قانونی تعمیرات کو ختم کرنے کے اختیارت دے دئے
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی۔طحہ سلیم کے دفتر میں ناجائز اور غیر قانونی تعمیرات اور عمارتوں کے خاتمہ اور تعمیر ِ نَو کے خلاف اقدامات کرنے کے لئے ایک خصوصی اجلاس طلب کیا۔جس میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، ڈی آئی جی (ویسٹ)، ڈپٹی کمشنر(سینٹرل) مع اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ایس پی (سینٹرل) مع ڈی ایس پییز (سینترل)، ڈاریکٹر سندھ بورڈ آف بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (سینٹرل) مع ڈپٹی ڈاریکٹرز، اسسٹنٹ ڈاریکٹرز نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو تمام تر ناجائز تعمیرات کے خاتمے کے لئے سندھ گورنمنٹ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئ ،اجلاس میں وزیر بلدیات ناصر شاہ نے ضلع وسطی میں فوری طور پر غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام اور خاتمے کے لئے افسران کو سخت اور موثر اقدامات کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے غیر قانونی تعمیرات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی ڈپٹی کمشنر سمیت تمام متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر بلا امتیاز غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لئے فوری طور پر کارروائی کریں حکومت سندھ غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لئے اپنی ہر ممکن مدد اور وسائل فراہم کرے گی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہٰ سلیم نے وزیر بلدیات کو ضلع بھر میں غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لئے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ضلع میں جاری غیر قانونی تعمیرات سے متعلق مکمل رپورٹ بنا کر پیش کرنے کی ہدایات دی ہیں ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کو واضح طور پر بلا تفریق غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کی ہدایت دے دی ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here