رنگا رنگ تقریب میں انٹرکالجیٹ گرلز اینڈ بوائز ٹگ آف وار ٹورنامنٹ کا آغاز

0
931

رنگا رنگ تقریب میں انٹرکالجیٹ گرلز اینڈ بوائز ٹگ آف وار ٹورنامنٹ کا آغاز
ایمل بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کے سی ای او افضال حمید نے افتتاح کیا، ایونٹ میں 34 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں
شیخ زید، ڈی ایچ اے، بلدیہ اور ناظم آباد کالج نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر- طلعت محمود) سرسید یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں انٹرکالجیٹ گرلز اینڈ بوائز ٹگ آف وار ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایمل بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کے سی ای او افضال حمید نے رنگا رنگ تقریب میں ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا، اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ولی الدین، رجسٹرار ریٹائرڈ کموڈور سید سرفراز علی ، اسپورٹس کنوینئیر قاضی نصر، ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے چئیرمین گلفراز احمد خان، سندھ ٹگ آف وار کے سیکریٹری جاوید اقبال، طارق خان، اور دیگر بھی موجود تھے، ٹورنامنٹ میں 17 کالجز کی 34 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ابتدائی روز گرلز کے مقابلوں میں شیخ زید، ڈی ایچ اے، بلدیہ اور ناظم آباد کالج نے اپنی حریف ٹیموں کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی بوائز کے مقابلوں میں ویلز کالج، ٹی جی جی سی بلدیہ، نیشنل کالج اور جی ڈی بی سی ناظم کالج نے فائنل فور میں رسائی حاصل کی. مہمان خصوصی افضال حمید نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیمی ادارے کسی کھیل کی نرسری کی حیثیت رکھتے ہیں اس لئے اسکولز، کالجز اور جامعات میں نصابی سرگرمیوں کیساتھ غیرنصابی سرگرمیوں کا انعقاد بھی بہت ضروری ہے مجھے خوشی ہے کہ میں سرسید یونیورسٹی میں ان کھیلوں کا حصہ بنا کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے کا جوش و ولولہ دیکھ کر مجھے اپنا ماضی یاد آگیا ہم بھی اسی طرح مقابلوں میں شرکت کرتے تھے، انہوں نے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا، یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ ہماری یونیورسٹی ہر سال ٹگ آف وار سمیت 12 مختلف کھیلوں کے مقابلے باقاعدگی سے منعقد کرواتے ہیں تاکہ طلبہ و طالبات میں مقابلے کی جستجو پروان چڑھ سکے اسپورٹس آپ کو نظم ضبط کا پابند بناتا ہے جیت کے ساتھ شکست کو اپنانا سکھاتا ہے اس لئے صحت مند ماحول فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، رجسٹرار سید سرفراز علی نے کہا کہ کویڈ کے ماحول سے نکل کر تعلیمی اداروں میں 100 فیصد حاضری کے بعد یہ ہماری جامع میں پہلا اسپورٹس ایونٹ ہے کھیلوں کا یہ سلسلہ اب رکنے والا نہیں انشاء اللہ رسہ کشی کے بعد دیگر کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کئے جائینگے، اس موقع پر مہمان خصوصی کو منتظمین کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ اور یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز اور فائنلز جمعرات کو کھیلے جائینگے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here