کے ڈی اے دوہرے عہدوں پر تعینات متنازع افسر کے خلاف بینرآویزاں

0
937

کے ڈی اے دوہرے عہدوں پر تعینات متنازع افسر کے خلاف بینرآویزاں
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) کے ڈی اے میں عدالتی احکامات کے بر خلاف دوہرے عہدے پر تعینات ایف أئی اے زدہ سیکرٹری شمس الحق صدیقی اور ڈائریکٹر لینڈ کے خلاف ملاز مین بھی میدان میں أگئے۔ کےڈی اے ورکرز یونین وفنانس کمیٹی سی بی اے کی جانب سے سوک سینٹر کےڈی اے بلڈنگ میں بینروپوسٹرزآویزاں کردیئے گئے، جن میں ایکسپورٹ پر وسینگ زون میں مبینہ جعلسازی کے ذریعےگریڈ انیس حاصل کرنے اور بدترین بےضابطگیوں کے الزامات میں گھرے متنازع سیکرٹری شمس الحق صدیقی کے خلاف نعرے بھی درج ہیں۔ ورکرز یونین و فنانس سی بی اے کی جانب سے ڈایریکٹر جنرل کے ڈی اے سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ او پی ایس اور متنازع افسر کے خلاف فوری کارروائی کریں، ملاز مین حلقوں نے ادارہ ترقیات کراچی میں ہونے والی غیر قانونی تقرریوں کو روکا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here