پی ایس بی جشن آزادی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا انعقاد

0
772
پی ایس بی جشن آزادی ایتھلیٹکس ایونٹ کے اختتام پرڈائرکٹر پی ایس بی عبدالحفیظ سندیلہ کامیاب ایتھلیٹس کو ٹرافی اور اسناد دے رہے ہیں

پی ایس بی جشن آزادی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا انعقاد
ڈائرکٹر پی ایس بی عبدالحفیظ سندیلہ اور،محمد طالب نے انعامات دیے
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ اسلام آباد مرکز کی ہدایات پریوم آزادی کی مناسبت سے پی ایس بی کراچی سینٹر میں بھی ایتھلیٹکس مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔ پی ایس بی جشن آزادی اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے اوپن گروپ میں سندھ ٹریک اینڈ فیلڈ بوائز نے 76 پوائنٹس کے ساتھ پہلی جبکہ اسپیڈ اسٹار ٹریک اینڈ فیلڈ بوائز نے 43 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ اوپن گروپ گرلز میں سندھ ٹریک اینڈ فیلڈ اور کراچی اسکولز اینڈ گیمز اکیڈمی کے -47 47 پوائنٹس برابر ہونے کے بعد زیادہ گولڈ میڈلز کی بنا پر کراچی اسکولز اینڈ گیمز اکیڈمی کو فاتح اور سندھ ٹریک اینڈ فیلڈ کو رنر اپ ٹرافی دی گئی ۔ چمپئن شپ کے مہمان خصوصی سابق ایتھلیٹ اور کوچ ایم طالب تھے جبکہ اس موقع پر محبوب داؤد،عمران خان اور پی ایس بی کے ڈائرکٹر عبدالحفیظ سندیلہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here