مظہر جبلپوری انٹرا اکیڈمی ہاکی لیگ سیمی فائنل مرحلے میں داخل

0
990

مظہر جبلپوری انٹرا اکیڈمی ہاکی لیگ سیمی فائنل مرحلے میں داخل
شعیب لائنز، تبسم پینتھرز ، صابر ٹائیگرز اور امتیاز ڈولفینز کی ٹیمیں فائنل فور میں پہنچ گئیں
صابر ٹائیگرز کے فارورڈ اوکاشا نے لیگ کی دوسری ہیٹ ٹرک بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا
انڈس اسٹیٹ اینڈ بلڈرز بحریہ ٹائون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ملک ارشد اور المخدوم ٹریڈرز کے مالک محمد توفیق مہمان خصوصی تھے، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے جنرل سیکریٹری رائو جاوید نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) شعیب لائنز، تبسم پینتھرز ، صابر ٹائیگرز اور امتیاز ڈولفینز کی ٹیمیں مظہر جبلپوری انٹرا اکیڈمی سیون اے سائیڈ ہاکی لیگ کے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ گئیں، الصغیر ہاکی کلب کے زیر اہتمام منعقدہ لیگ مرحلے کے آخری روز صابر ٹائیگرز، تبسم پینتھرز اور امتیاز ڈولفینز کی کامیابی صابر ٹائیگرز کے اوکاشا نے ہیٹ اسکور کی، انڈس اسٹیٹ اینڈ بلڈرز بحریہ ٹائون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ملک ارشد اور المخدوم ٹریڈرز کے مالک محمد توفیق مہمان خصوصی تھے، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے جنرل سیکریٹری رائو جاوید نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی . اس موقع پر حاجی یونس صدیقی انٹرنیشنل گریڈ 1 امپائر اور نصرت حسین بھی موجود تھے ۔ نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے ہاکی اسٹیڈیم میں گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں صابر ٹائیگرز نے شعیب لائنز کو باآسانی ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی، فاتح ٹیم کی جانب سے اوکاشا نے تینوں گول اسکور کرکے ہیٹ بنانے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ شعیب لائنز کا واحد گول فرذاق نے اسکور کیا. دوسرے میچ میں تبسیم پینتھرز نے عظیم فیلکنز کو 2-0 سے مات دیدی، گول محمد امسل اور ہر علی نے اسکور کئے. تیسرے میچ میں امتیاز ڈولفینز نے علی ایگلز کو 1-0 سے ہرادیا، میچ کا واحد گول حسن نے اسکور کیا. اس موقع پر مہمان خصوصی ملک ارشد نے اپنے خطاب میں کہا کہ الصغیر ہاکی کلب نے نارتھ کراچی میں قومک کھیل کو دوبارہ زندہ کردیا جب بھی اس گرائونڈ کو دیکھا تو کچرا کنڈی کی شکل میں دیکھا لیکن جب سے الصغیر کلب نے گرائونڈ کے انتظامات سنبھالے ہیں اب ادھر کچھ اور ہی تصویر نظر آرہی ہے موجودہ حالات میں کراچی کا یہ صف اول کا ہاکی کلب قومی کو کھیل کو زندہ رکھنے کیلئے جہاد کررہا ہے ہمارے ادارے کا ان سے تعاون جاری رہے گا، محمد توفیق نے کہا کہ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور نارتھ کراچی میں ہاکی کی بحالی کیلئے وہ بھی الصغیر ہاکی کلب کیساتھ کھڑے ہیں، نعیم حیدر نے کہا کہ کراچی میں قومی کھیل سید صغیر حسین کی بدولت زندہ ہے شہر قائد میں قومی کھیل کی سرگرمیوں کے حوالے سے جتنی خدمات اس کلب کی ہیں شاید ہی کسی اور کی ہوں حکومت کو بھی چاہیئے کہ وہ نارتھ کراچی میں ہاکی کے فروغِ کیلئے الصغیر کلب کا ساتھ دے، رائو جاوید نے کہا کہ الصغیر ہاکی کلب کراچی میں دیگر کلبز کیلئے زندہ اور جیتی جاگتی مثال ہے آج کے دور میں جہاں بچے آسٹروٹرف پر اتنی بڑی تعداد کھیلتے نظر نہیں آتے اس کلب نے مٹی کے گرائونڈ جمع کررکھے ہیں آج کے یہ ننھے اسٹارز بڑے ہوکر ہیروز بنیں گے، کراچی میں ہاکی کا تصور الصغیر کلب کے بغیر ادھورا ہے، بعد ازاں مہمانوں کا تعرف کھلاڑیوں سے کروایا گیا اور انتظامیہ کی جانب سے مہمانوں کو پھولوں گلدستہ اور اجرک تحفے میں پیش کی گئی. اس موقع پر صغیر حسین اور نارتھ کراچی ہاکی اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مسرور جاوید نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here